اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Uttar Pradesh Election:آج BJP میں شامل ہوسکتی ہیں ملائم سنگھ یادو کی بہو اپرنا یادو، CM یوگی اور کیشو پرساد موریہ رہیں گے موجود

    اپرنا یادو نے 2017 کا اسمبلی الیکشن لکھنو کی کینٹ سیٹ سے لڑا تھا۔ سماج وادی پارٹی کی یہ امیدوار بی جے پی کی امیدوار ریتا بہوگنا جوشی سے ہار گئی تھیں۔ حالانکہ، اپرنا نے تقریباً 63 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔ اُدھر ریتا بہوگنا جوشی کے رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

    • Share this:
      لکھنو: سماج وادی پارٹی (Samajwadi Party) کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو (Mulayam Singh Yadav) کی چھوٹی بہو اپرنا یادو (Aparna Yadav) بدھ یعنی آج بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) میں شامل ہوجائیں گی۔ اپرنا یادو بدھ صبح 10 بجے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Aditya Nath) اور ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ ہریانہ بی جے پی کے اائی ٹی سیل ہیڈ ارون یادو نے اس خبر پر مہر لگادی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ ملائم سنگھ کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو کی بیوی اپرنا یادو کل (بدھ) صبح 10 بجے، یوگی جی کی موجودگی میں بی جے پی جوائن کرنے جارہی ہیں۔

      اپرنا یادو نے 2017 کا اسمبلی الیکشن لکھنو کی کینٹ سیٹ سے لڑا تھا۔ سماج وادی پارٹی کی یہ امیدوار بی جے پی کی امیدوار ریتا بہوگنا جوشی سے ہار گئی تھیں۔ حالانکہ، اپرنا نے تقریباً 63 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔ اُدھر ریتا بہوگنا جوشی کے رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس پر 2019 میں ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں بی جے پی نے ہی جیت درج کی تھی اور سریش چند تیواری چوتھی مرتبہ ایم ایل اے بنے تھے۔ اس سیٹ کو لے کر بھی پینچ یہ ہے کہ ریتا بہوگنا اس سیٹ سے اپنے بیٹے کے لئے ٹکٹ مانگ رہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہاں سے کچھ اور بھی دعویدار ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو بی جے پی اپرنا کی سیٹ بدلنا چاہتی ہے، پر اُنہیں الیکشن لڑنے پر اتفاق ہے۔

      آپ کو بتادیں کہ یو پی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں پارٹیاں بدلنے کا کام زوروں پر ہے۔ حال ہی میں بی جے پی کے تین وزیر سمیت کئی ارکان اسمبلی سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ اس سے کچھ دن پہلے بھی کانپور کے سابق پولیس کمشنر اسیم ارون اکیلے ہی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: