உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mulayam Singh Yadav Health Update: ملائم سنگھ یادو کی حالت مستحکم، ملک بھر میں دعاوں کا دور جاری

    ملائم سنگھ یادو کی حالت مستحکم، ملک بھر میں دعاوں کا دور جاری

    ملائم سنگھ یادو کی حالت مستحکم، ملک بھر میں دعاوں کا دور جاری

    Mulayam Singh Yadav Health Update: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو کو طبیعت خراب ہونے کے بعد اتوار کی شام گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ملائم سنگھ یادو کو سانس لینے میں پریشانی، پیشاب میں انفیکشن اور بی پی کی شکایت کے بعد آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Uttar Pradesh | Lucknow
    • Share this:
      نئی دہلی : سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو کو طبیعت خراب ہونے کے بعد اتوار کی شام گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ملائم سنگھ یادو کو سانس لینے میں پریشانی، پیشاب میں انفیکشن اور بی پی کی شکایت کے بعد آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگلے کچھ گھنٹے کافی نازک ہیں ۔ ملائم سنگھ یادو کی جانچ رپورٹ اور جو دوائیں دی گئی ہیں، ان کا اثر دیکھنے کو ملے گا ۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے ۔ اسی درمیان ریاست بھر میں ملائم سنگھ یادو کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں ۔

      ملائم سنگھ یادو کے دونوں بیٹے اکھیلیش یادو ، پرتیک یادو اور کنبہ کے دیگر اراکین اسپتال میں انہیں دیکھنے پہنچے ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اکھیلیش یادو سے فون پر بات کرکے ملائم سنگھ کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی اکھیلیش یادو سے ملائم سنگھ کی طبیعت کو لے کر بات ہوئی ہے ۔ وزیر اعلی نے اکھیلیش یادو کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ملائم سنگھ یادو کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، وزیر اعظم نے کی اکھیلیش سے بات


      تازہ جانکاری کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم لگاتار ملائم سنگھ یادو کی صحت پر نظر بنائے ہوئے ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ آج میدانتا کی طرف سے ملائم سنگھ کے ہیلتھ کو لے کر ایک بلیٹن بھی جاری ہوسکتا ہے ۔ فی الحال ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی جانچ رپورٹ اور دواوں کے اثر کا انتظار کررہی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق نیتا جی کی طبیعت میں ابھی کوئی بہتری دیکھنے کو نہیں ملی ہے ۔ انہیں کڈنی اور سانس لینے میں پریشانی ہے ۔ رات میں ان کا ڈائیلاسیس بھی کیا گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تین روزہ دورے پر آج پہنچیں گے جموں، لااینڈ آرڈر کا لیں گے جائزہ


      ادھر سماجوادی پارٹی کی طرف سے ٹویٹ کرکے لوگوں سے اسپتال نہ آنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ ایس پی نے ٹویٹ کیا : نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) آئی سی یو میں بھرتی ہیں ، ان کی حالت مستحکم ہے۔ آپ سبھی سے درخواست ہے کہ برائے کرام اسپتال نہ آئیں ۔ نیتا جی کی صحت کی جانکاری آپ لوگوں کو وقتا فوقتا دی جاتی رہے گی۔

      اس درمیان ملائم سنگھ کے آبائی گاوں میں بھی ان کے قریبی اور حامی پوجا پاٹھ کرکے ان کے صحت یاب ہونے کی دعا کررہے ہیں ۔ وارانسی میں بھی ایس پی کارکنان نے ملائم سنگھ کی صحت اور جلد شفایاب ہونے کیلئے ہون کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: