உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملائم سنگھ یادو کی کڈنی ہوئی فیل، اب CRRT تھیریپی دی جارہی، جانئے ڈاکٹرس نے کیا کہا؟

    ملائم سنگھ یادو کی کڈنی ہوئی فیل، اب CRRT تھیریپی دی جارہی، جانئے ڈاکٹرس نے کیا کہا؟ (News18)

    ملائم سنگھ یادو کی کڈنی ہوئی فیل، اب CRRT تھیریپی دی جارہی، جانئے ڈاکٹرس نے کیا کہا؟ (News18)

    Mulayam Singh Yadav Health News: میدانتا اسپتال میں بھرتی سماجوادی پارٹی کے بانی و سرپرست ملائم سنگھ یادو کی کڈنی فیل ہوگئی ہے اور انہیں اب سی آر آر ٹی تھیریپی پر رکھا گیا ہے ۔ ان کے جسم میں کرئیٹنن لیول بار بار بے قابو ہورہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Lucknow | Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : میدانتا اسپتال میں بھرتی سماجوادی پارٹی کے بانی و سرپرست ملائم سنگھ یادو کی کڈنی فیل ہوگئی ہے اور انہیں اب سی آر آر ٹی تھیریپی پر رکھا گیا ہے ۔ ان کے جسم میں کرئیٹنن لیول بار بار بے قابو ہورہا ہے ۔ ایسے میں نارمل ڈائیلاسیس کی بجائے انہیں ایڈوانس سی آر آر ٹی تھیریپی سپورٹ پر رکھا گیا ہے ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ یہ تھیریپی کڈنی خراب ہونے پر نارمل ڈائیلاسیس کے علاج سے بہتر ہوتی ہے۔

      ڈاکٹرس نے بتایا کہ مریض کے شاک میں ہونے پر ڈائیلاسیس کی بجائے سی آر آر مشین کا استعمال بہتر رہتا ہے، جو کافی ایڈوانس ٹیکنالوجی ہے ۔ سی آر آر ٹی مشین آئی سی یو میں مریض کو لگا دی جاتی ہے ۔ دراصل نارمل ڈائیلاسیس مشین ایک منٹ میں 500 ایم ایل بلڈ لیتی ہے تو وہیں سی آر آر مشین سے بلڈ کی کھپت کم ہوتی ہے ۔ اس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ نارمل ڈائیلاسیس دو سے چار گھنٹے میں ہوتی ہے جبکہ سی آر آر ٹی لگاتار چلتی رہتی ہے ۔ اس سے جسم میں کرئیٹنن کا لیول مینٹین کرنے میں زیادہ مدد ملتی ہے ۔ ساتھ ہی کڈنی کے ریکوری کا امکان زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: افغانستان : کابل میں وزارت کے پاس مسجد میں دھماکہ، تین افراد کی موت، 25 زخمی


       

      یہ بھی پڑھئے: سیاست سے دور رہے گی پاکستانی فوج؟ آرمی چیف جنرل باجوا نے عوام سے کیا یہ بڑا وعدہ


      ملائم سنگھ یادو کی صحت میں بہتری کیلئے ایمس دہلی اور لکھنو کے ڈاکٹروں سے بھی مشورہ کیا جارہا ہے ۔ منگل کو میدانتا آکر لکھنو اور دہلی کے ایکسپرٹ نے مشورہ دیا ۔ دراصل ان ڈاکٹروں سے پہلے بھی ملائم سنگھ یادو کا علاج ہوتا رہا ہے ۔ ملائم سنگھ کی حالت اب بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے ۔ ایس پی کے ذریعہ ٹویٹ کئے گئے اس بلیٹن کے مطابق ماہرین کی ایک ٹیم ملائم سنگھ کی حالت پر لگاتار نظر رکھ رہی ہے ۔

      سماجوادی پارٹی کے بانی کو سانس لینے میں تکلیف اور لو بلڈ پریشر کی شکایت پر پچھلے مہینے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے بھی اکھیلیش یادو سے فون پر بات چیت کرکے ملائم سنگھ یادو کی صحت کی جانکاری لی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: