ہندوستانی سرحد میں نظرآئے تین پاکستانی ڈرون، سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ

بی ایس ایف نے پیرکی شب ہندوستانی سرحد کےاندرڈرون کوآتے دیکھا۔ اس کے بعد بی ایس ایف جوانوں نےڈرون کونشانہ بناکرفائرنگ کردی۔

Oct 22, 2019 04:56 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 04:59 PM IST
ہندوستانی سرحد میں نظرآئے تین پاکستانی ڈرون، سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ

پنجاب کے فیروزپورضلع میں پاکستانی ڈرون دیکھے گئے ہیں۔ علامتی تصویر

پنجاب کے سرحدی علاقہ فیروزپورضلع میں تین پاکستانی ڈرون دیکھے جانے کی خبرہے۔ ہندوستان - پاکستان سرحد پرحسینی والا میں بارڈرسیکورٹی فورسیز(بی ایس ایف) نے پیرکی شب ہندوستانی سرحد کے اندرڈرون کوآتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد بی ایس ایف جوانوں نے ڈرون کونشانہ بناکرفائرنگ کردی۔ فائرنگ شروع ہوتے ہی ڈرون واپس پاکستان چلا گیا۔

Loading...

بی ایس پی نےآس پاس کے علاقے میں چلایا سرچ آپریشن

اس کے بعد بارڈرسیکورٹی فورسیز(بی ایس ایف) نےآس پاس کےعلاقے میں سرچ آپریشن چلایا۔ ڈرون آنےکی خبرکے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں۔ اس سے پہلے28 ستمبر 2019 کوبھی پنجاب کے پاکستانی سرحد سے متصل علاقے میں دوپاکستانی ڈرون برآمد کئےگئے تھے۔ ان ڈرون کا استعمال سرحد پارسے ہتھیاروں کو یہاں پہنچانے کےلئےکیا گیا تھا۔ ایک سرکاری ترجمان نےبتایا تھا کہ ایک ڈرون گزشتہ ماہ برآمد کیا گیا تھا جبکہ دوسرا ڈرون ترنتارن کے جھابل قصبے سےتین دن پہلےجلی ہوئی حالت میں برآمد کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی سرحد سے محض ڈیڑھ کلو میٹردور

سرکاری ترجمان نےبتایا تھا کہ پولیس نےامرتسرمیں ہندوستان - پاکستان سرحد سے محض ڈیڑھ کلومیٹردورموہاوا گاؤں میں 13 اگست کوحادثےکا شکارہوئے'ہیکساکوپٹرڈرون' کی برآمدگی کے بعد سرحد پرچوکسی بڑھا دی گئی تھی۔ یہ برآمدگی امرتسر(دیہات) پولیس کوآئے ایک نامعلوم فون کال کےبعد کی گئی تھی۔ اس میں اطلاع دی گئی تھی کہ موہاوا گاؤں کے دھان کےکھیتوں میں پنکھے جیسی کوئی چیزدکھائی دی ہے۔

Loading...