ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی کے مالوانی میں 4 منزلہ عمارت منہدم،8بچوں سمیت 11افرادکی موت، راحت کے کام جاری

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات مالانی گیٹ نمبر8 پر اس وقت پیش آیا جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ ملحقہ جھونپڑی پر گر گیا ۔ حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔

  • Share this:

ممبئی کے مالاڈ ویسٹ (Malad West ) کے مالوانی (Malvani ) علاقے میں 4 منزلہ عمارت بدھ کی رات گیارہ بچ کر دس منٹ کو گر گئی۔ اس واقعے میں  8بچوں سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سات دیگر افراد شدید زخمی ہوئے جن کو بی ڈی بی اے میونسپل جنرل ہسپتال (BDBA Municipal General Hospital) میں داخل کرایا گیا ہے۔حادثہ کے وقت عمارت میں  بچوں، بزرگ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد بھی تھی۔فائر بریگیڈ واقعے کے فورا بعد پہنچی۔ مقامی پولیس اور لوگوں کی مدد سے ملبے میں پھنسے پندرہ افراد کو بچایا گیا۔ ملبہ ہٹانے کا کام ابھی جاری ہے۔


برہان ممبئ میونسپل کارپوریشن (Brihanmumbai Municipal Corporation) نے بتایا کہ قریب تین دیگر عمارتیں 'خطرناک' حالت میں ہیں اور مکینوں کو نکال لیا گیا ہے۔



برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات مالانی گیٹ نمبر8 پر اس وقت پیش آیا جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ ملحقہ جھونپڑی پر گر گیا ۔ حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راحت و بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شہر میں بدھ کے روز مانسون کی موسلا دھار بارش ہوئی تھی اور اسی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔



  • ممبئی میں بارش جاری:


مہاراشٹر کے وزیر اسلم شیخ (Aslam Shaikh) کے مطابق شہر میں شدید بارش کے باعث عمارت منہدم ہوگئی۔ممبئی میں بدھ کے روز دن بھر تیز بارش ہوئی۔ اس کے نتیجے میں شہر کے کچھ حصوں میں آبی ذخیرہ اندوز ہوا اور یہاں تک کہ سڑکیں اور ریل کی پٹری بند ہوگئی۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (Indian Meteorological Department ) نے اگلے چار دن تک ممبئی سمیت مختلف اضلاع کے لئے 'نارنگی الرٹ' جاری کیا ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 10, 2021 10:14 AM IST