ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہائیڈرولک ریساو کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا کہ ریاض سے بنگلورو کیلئے اڑان بھرنے والی ایتھوپین ائیرلائنس کی فلائٹ کیلئے فل ایمرجنسی اعلان کیا گیا تھا ۔

  • Share this:
ہائیڈرولک ریساو کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
ہائیڈرولک ریساو کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ ۔ (File photo Reuters)

ممبئی ائیرپورٹ پر اتوار کی شام ایک طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق طیارہ کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر محفوظ اتار لیا گیا ۔ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کے سگنل کے بعد احتیاط کے طور پر ممبئی فائر بریگیڈ محکمہ کے ذریعہ تین فائر انجن ، ایک ریسکیو وین اور دیگر ضروری گاڑیوں کو تعینات کیا گیا تھا ۔ طیارہ کی لینڈنگ کے بعد ممبئی ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ایتھوپین ایئرلائنس کے ایک طیارہ کی اتوار شام  کو لینڈنگ کی گئی ۔


ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا کہ ریاض سے بنگلورو کیلئے اڑان بھرنے والی ایتھوپین ائیرلائنس کی فلائٹ کیلئے فل ایمرجنسی اعلان کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرولیک ریساو کی وجہ سے فلائٹ کو ممبئی میں محفوظ طور پر لینڈ کرایا گیا ۔ حالانکہ یہ گڑبڑی اڑان بھرنے سے پہلے ہی تھی یا پھر اڑان کے دوران پیدا ہوئی ، اس کی جانکاری فی الحال نہیں مل سکی ہے ۔



طیارہ کو محفوظ طریقہ سے لینڈ کرایا گیا اور طیارہ کے سبھی مسافر پوری طرح محفوظ ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ کسی دیگر قسم کے نقصان کی بھی کوئی خبر نہیں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 08, 2020 08:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading