ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

فلم دھوم کے اسٹائل میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار، وسئی مانک پور پولیس نے"دہشت گردی سٹیلا گینگ" کے7 ملزمین پولیس کی گرفت میں

ممبئی کے وسئی مانک پور پولیس نے "دہشت گردی سٹیلا گینگ" کے 7 ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جنہوں نے وسئی ویرار کمپلیکس میں ایک کے بعد ایک چوری کی وارداتوں کا انجام دیا تھا۔ پولیس نے ملزمین سے 85 موبائل اور 5 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔

  • Share this:
فلم دھوم کے اسٹائل میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار، وسئی مانک پور پولیس نے
فلم دھوم کے اسٹائل میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار، وسئی مانک پور پولیس نے"دہشت گردی سٹیلا گینگ" کے7 ملزمین پولیس کی گرفت میں

ممبئی کے وسئی مانک پور پولیس نے "دہشت گردی سٹیلا گینگ" کے 7 ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جنہوں نے وسئی ویرار کمپلیکس میں ایک کے بعد ایک چوری کی وارداتوں کا انجام دیا تھا۔ پولیس نے ملزمین سے 85 موبائل اور 5 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی عیاشیوں اور ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے چوری کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔ وسئی مانک پور پولیس کی تحویل میں ان ملزمین کا تعلق"دہشت گردی سٹیلا گینگ" سے ہے۔


گرفتار ساتوں ملزمین پچھلے کچھ مہینوں میں وسئی کے اگروال نگر، سہیوگ نگر، مانک پور ناکہ اور اطراف کے علاقوں میں موٹرسائیکل پر سوار، راہگیروں سے قیمتی موبائل چھین لیا کرتے تھے اور فلمی انداز میں بائک چوری کرتے تھے۔ یہ ملزمین کئی واداتوں میں ملوث ہیں۔ مقامی شہریوں کے ساتھ آئے دن چھینا جھپٹی اور موٹرسائیکل چوری کے واقعات نے پولیس کی نیند آڑا دی تھی۔


پولیس کے مطابق ملزم اپنی عیاشیوں اور ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے چوری کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔ وسئی مانک پور پولیس کی تحویل میں ان ملزمین کا تعلق"دہشت گردی سٹیلا گینگ" سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی عیاشیوں اور ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے چوری کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔ وسئی مانک پور پولیس کی تحویل میں ان ملزمین کا تعلق"دہشت گردی سٹیلا گینگ" سے ہے۔


مانک پور پولیس نے ملزمین کو جلد سے جلد پکڑنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ چوری کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین تک پہنچنے کے لئے منصوبہ بند طریقے سے جال بچھایا۔ پہلے ایک ملزم گرفت میں آیا اور پھر اس کے بعد دیگر 6 ملزمین کو  بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مانک پور پولیس آفیسر ابھیجیت میڈکے (پولیس انسپکٹر) کے مطابق  گرفتار گروہ کے ملزمین نے اپنے گروہ کا نام "دہشت گردی سٹیلا گینگ" رکھا تھا ۔اس گروہ کے ممبران کے خلاف وسئ مانک پور پولیس اسٹیشن میں 11، والیو تھانے میں 2 اور ارنالہ پولیس میں ایک معاملہ درج ہے۔ یہ ملزمین پہلے بائیک چوری کرتے تھے اور پھر دھوم فلم کے انداز میں چوری کرنے کے بعد غائب ہوجاتے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 18, 2021 10:58 AM IST