உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پہلے گرل فرینڈ کو بنایا دلہن ، خون سے بھری مانگ ، کھینچی سیلفی اور پھر کردی یہ گھنونی حرکت ، دیکھ پولیس کے بھی اڑ گئے ہوش

    وہ تھوڑا اور وقت رک جاتی تو شاید شادی کیلئے اس سے اچھا لڑکا مل جاتا

    وہ تھوڑا اور وقت رک جاتی تو شاید شادی کیلئے اس سے اچھا لڑکا مل جاتا

    پولیس کے مطابق ایک عاشق نے اپنا ہاتھ کاٹ کر خون سے گرل فرینڈ کی مانگ بھری ، گرل فرینڈ کے ساتھ سیلفی کھینچی اور پھر تکیہ سے گلا دبا کر اس کا قتل کردیا ۔

    • Share this:
      مہاراشٹر کے کلیان میں ایک گیسٹ ہاوس میں ہوئے قتل اور خودکشی کیس میں پولیس نے کئی انکشافات کئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے اپنا ہاتھ کاٹ کر خون سے گرل فرینڈ کی مانگ بھری ، گرل فرینڈ کے ساتھ سیلفی کھینچی اور پھر تکیہ سے گلا دبا کر اس کا قتل کردیا ۔ یہ واقعہ کلیان کے نیلم گیسٹ ہاوس میں پیش آیا ۔ گرل فرینڈ کا قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود بھی خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق موت سے پہلے لی گئی سیلفی میں لڑکی کے سر پر خون صاف نظر آرہا ہے ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ قتل سے پہلے سیلفی لی گئی تھی ۔

      پولیس نے بتایا کہ عاشق کا نام ارون تھا اور وہ اترپردیش کے اعظم گڑھ کا رہنے والا تھا ۔ 12 ویں کی تعلیم کے بعد وہ اپنے والدین کی فیملی بزنس میں مدد کرنے لگا تھا ۔ وہیں ارون کی گرل فرینڈ پرتیما ایک بینک کیلئے کام کرتی تھی ۔ وہ ڈسٹینس ایجوکیشن کے ذریعہ ایم کام کی پڑھائی کررہی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارون اور پرتیما کی ایک سال پہلے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی ۔

      پولیس کے مطابق ارون نے والد کو بتایا تھا کہ وہ وارانسی جارہا ہے اور کچھ دن باہر رہے گا ۔ وارانسی سے اس نے ممبئی کی ٹرین پکڑی تھی ۔ کلیان ریلوے اسٹیشن پر اترنے کے بعد وہ پرتیما سے ملا اور جمعہ کو ڈیڑھ بجے دن میں دونوں نیلم گیسٹ ہاوس میں پہنچے ۔

      ہوٹل اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ کمرے میں جانے کے بعد یہ جوڑا باہر نہیں آیا اور روم سروس سے ساڑھے سات بجے شام میں پانی مانگا ۔ رات ساڑھے نو بجے ڈنر کیلئے جب ایک ہوٹل اسٹاف نے جوڑے کے کمرے کے باہر آواز دی تو کوئی جواب نہیں ملا ۔ اس کے بعد ہوٹل والوں نے پولیس کو بلایا ۔

      پولیس نے جب کمرے کا دروازہ کھولا ، تو پرتیما بستر پر مردہ پڑی تھی جبکہ ارون کی لاش سیلنگ فین سے لٹکی تھی ۔ پولیس کے مطابق خودکشی سے پہلے اس نے تکیہ کے ذریعہ پرتیما کا گلا دبا دیا تھا ۔ ہفتہ کو ارون کا کنبہ لاش لینے کیلئے ممبئی پہنچا ۔ وہیں پولیس ابھی اس کیس میں کسی حتمی نتیجہ پر نہیں پہنچی ہے اور تکنیکی ثبوتوں کا انتظار کررہی ہے ۔
      First published: