ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی: عمارت منہدم ہونے کے دوران 6 سالہ بچہ اللہ سے پانی مانگتا رہا

مہاراشٹر میں عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کے ابھی بھی دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس دوران ایک معصوم بچے کو بھی نکال لیا گیا ہے، جس کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں 6 سالہ معصوم بچہ کہہ رہا ہے کہ میں اللہ سے پانی مانگ رہا تھا۔

  • Share this:
ممبئی: عمارت منہدم ہونے کے دوران 6 سالہ بچہ اللہ سے پانی مانگتا رہا
ممبئی میں عمارت منہدم ہونے کے دوران 6 سالہ بچہ اللہ سے پانی مانگتا رہا۔ تصویر: اے این آئی

ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ واقع مہاڑ میں پیر کی شام منہدم ہوئی 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے دو لوگوں کی لاش نکالی گئی ہے۔ عمارت میں اب بھی تقریباً 24 لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ 60 لوگ باہر نکالے جاچکے ہیں۔ حالانکہ اس دوران ایک معصوم بچے کو بھی نکال لیا گیا ہے، جس کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں 6 سالہ معصوم بچہ کہہ رہا ہے کہ میں اللہ سے پانی مانگ رہا تھا۔




وائرل ویڈیو کے مطابق، ایک 6 سالہ معصوم بچے سے دو لوگ پوچھ رہے ہیں کہ پانی کس سے مانگ رہے تھے، اس پر بچے نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ سے۔ اس موقع پر موجود دو لوگ کہہ رہے ہیں یہ بچہ اندھیرے میں اللہ تعالیٰ سے پانی مانگ رہا تھا۔ پھر وہ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب دیکھ رہے ہیں۔ وہ سب دیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 25, 2020 11:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading