ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر بنا فٹ اوور برج منہدم ہو گیا۔ اس حادثہ میں 2 خواتین سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی تاہم 36 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ کے بعد ممبئی حملہ میں پکڑے گئے پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کا نام پھر تازہ ہو گیا ہے۔
دراصل جو فٹ اوور برج سی ایس ٹی کے باہر منہدم ہوا ہے وہ ممبئی میں قصاب برج کے نام سے مشہور تھا۔ سال 2008 میں ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد پکڑ ا گیا دہشت گرد اجمل قصاب سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر موجود پل سے ہی گزر رہا تھا۔

یہ پل بی ایم سی کے دفتر سے 500 میٹر کی دوری پر بنا ہوا ہے۔ شام کے وقت اس علاقہ میں کافی بھیڑ رہتی ہے۔ ممبئی میں فٹ اوور برج گرنے کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ 29 ستمبر 2017 کو ممبئی کے پریل علاقہ میں الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کا فٹ اووربرج منہدم ہو گیا تھا، جس میں 23 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔