ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بازار سے دودھ لیکر آنے تک 3منزلہ عمارت منہدم،محمد رفیع کے 9اہل خانہ جان بحق

محمد رفیع جو دودھ خریدنے نکلے تھے، انھیں یقین نہیں آیا جب وہ اپنے گھر کو کھنڈرات میں پڑا ہوا پایا اور مقامی افراد کو موقع سے ملبہ ہٹاتے ہوئے دیکھتے رہ گئے۔ رفیع نے صرف ایک گھنٹہ پہلے اپنے گھر والوں کی تلاش شروع کردی۔

  • Share this:
بازار سے دودھ لیکر آنے تک  3منزلہ  عمارت منہدم،محمد رفیع کے 9اہل خانہ  جان بحق
دودھ لانے کے لیے بازارگئےتھے محمد رفیع واپس آنے تک گھرملبہ میں تبدیل

ممبئی میں عمارت کے مہندم ہونے کے بعد ایک ہی کے خاندان کے تقریبا9 افراد ہلاک ہوگئے۔ بدھ کی رات دیر گئے مالانی (Malwani) کے علاقے میں تین منزلہ عمارت کی دو منزلیں گرنے سے8بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔


محمد رفیع جو دودھ خریدنے نکلے تھے، انھیں یقین نہیں آیا جب وہ اپنے گھرکو ملبہ میں پڑا ہوا پایا اور مقامی افراد کو موقع سے ملبہ ہٹاتے ہوئے دیکھتے رہ گئے۔ رفیع نے صرف ایک گھنٹہ پہلے اپنے گھر والوں کی تلاش شروع کردی۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ صبح  سے ہونے والی بارش سے یہ عمارت منہدم ہوگئی ہے اوریہاں زندگی گذارنے پرغموں کا پھاڑ ٹوٹ پڑا اور دو خاندانوں نے اپنی بیوی ، بھائی ، بھابھی اور 8 بچوں کو کھو دیا ہے۔



جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ساحل سرفراز سید (9) ، عارفہ شیخ (9) ، شفیق محمد سلیم صدیقی (45) ، توصیف شفیق صدیقی (15) ، عائشہ شفیق صدیقی (10) ، شفیق صدیقی (1.5 سال) ، حسینہ شفیق صدیقی (6) ، عشرت بانو شفیق صدیقی (40) ، راہیسہ بانو رفیق صدیقی (40) ، طاہس سفیک صدیقی (12) اور جان ایرنا (13) بھی شامل ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق اب محمد رفیع اپنے 16 سالہ بیٹے کے ساتھ رہ گئے ہیں،وہ معجزاتی طورپر عمارت سے باہر نکل گیا تھا جب سانحہ ہوا تو وہ کوئی دوائی خریدنے نکلے گیا تھا۔محمد رفیع نے کہا ، "ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ عمارت اتنی کمزور ہوچکی ہے ، ورنہ ہم اسے بہت پہلے چھوڑ دیتے رفیع اور اس کا پورا کنبہ اس عمارت کی تیسری منزل کے تین چھوٹے کمروں میں مقیم تھا۔

اس واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی رہنما رام قدم نے کہا ہے کہ اس حادثے کے لئے شیوسینا ذمہ دار ہے۔ “یہ حادثہ بی ایم سی کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے جس پر شیوسینا کی حکمرانی ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 11, 2021 06:36 PM IST