ممبئی میں پھر شروع ہوئی موسلا دھار بارش ، کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال ، ریلوے ٹریفک بھی متاثر

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں ایک مرتبہ پھر موسلادھار بارش نے لوگوں کو بے حال کردیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں تو بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔

Jul 01, 2019 09:55 AM IST | Updated on: Jul 01, 2019 09:55 AM IST
ممبئی میں پھر شروع ہوئی موسلا دھار بارش ، کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال ، ریلوے ٹریفک بھی متاثر

ممبئی میں پھر شروع ہوئی موسلا دھار بارش

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں ایک مرتبہ پھر موسلادھار بارش نے لوگوں کو بے حال کردیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں تو بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ گزشتہ دو دنوں سے ممبئی میں بارش ہورہی ہے اور ہرطرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے ۔ سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں ڈوبنے لگی ہیں تو آفس جانے والے لوگ اور اسکول جانے والے بچے کافی پریشانی جھیل رہے ہیں ۔

حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ لوگوں کو گاڑیوں کو دھکا دینا پڑ رہا ہے ، جس کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار بھی کافی سست ہوگئی ہے ۔ وہیں آنے جانے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ممبئی کے دادر ایسٹ میں پیر کی صبح ہوئی بھاری باش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ کنگس جارج سرکل میں پانی بھرنے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

سڑکوں پر پانی بھرنے کے بعد اب دکانوں اور گھروں میں بھی پانی داخل ہونے لگا ہے ۔ لوگ گھٹنوں تک پانی میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ لگاتار بارش کی وجہ سے آفس جانے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ چیمبور میں گاڑیاں پانی میں بہتی نظر آرہی ہیں تو وہیں گھروں میں پانی داخل ہوجانے سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔

علاوہ ازیں مہاراشٹر میں ہورہی مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے ۔ پال گھر اسٹیشن پر رات سے ہورہی بارش کی وجہ سے پٹریاں بھی پانی میں ڈوب گئیں اور ٹرینوں کی رفتار دھیمی پڑگئی ہے ۔ وہیں کئی ٹرینوں کو رد بھی کردیا گیا ہے ۔ ریلوے ٹریک پر پانی بھرجانے کی وجہ سے ممبئی – دہلی روٹ بھی متاثر ہوا ہے۔

Loading...