ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا وائرس سےممبئی سب سے زیادہ متاثر، کورونا وائرس کے 1761معاملات، مہلوکین کی تعداد 127 ہوگئی

ممبئی پولس نے4617 لوگوں کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا کیس درج کیا ہے اس میں 3485 کو گرفتار کرکے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 896 کو نوٹس دے کرچھوڑ دیا گیا ہےجبکہ 235 ہنوز فرار بتائےجاتے ہیں۔

  • Share this:
کورونا وائرس سےممبئی سب سے زیادہ متاثر، کورونا وائرس کے 1761معاملات، مہلوکین کی تعداد 127 ہوگئی
یہ کورونا وائرس کی علامتوں کی مدت پندرہ دنوں سے کم کے گیارہ کرسکتی ہے ، لیکن ثبوت یہ دکھانے کیلئے کافی نہیں ہے کہ کیا اس سے مرنے کی شرح میں کمی آئی ہے ۔

ممبئی: کورونا وائرس سے ہندوستان کی مالی راجدھانی ممبئی سب سے زیادہ متاثر ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1761 تک پہنچ چکی ہےجبکہ مہاراشٹر میں 127 افراد کورونا وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ہیں۔ ممبئی شہر میں 1146 افراد کورونا سے متاثر پائےگئے ہیں جبکہ ممبئی کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 76 ہوچکی ہے۔ ممبئی میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی جھونپڑپٹی دھراوی سب سے زیادہ متاثر ہے۔ شہر میں اب سختی سےلاک ڈاؤن پر عمل آوری شروع کردی گئی ہے۔


ممبئی پولس نے اب مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مرغا بنانا شروع کردیا ہے۔ ان نوجوانوں کو پولس بطور سزا مرغا بنانےکے ساتھ اس سے ورزش بھی سر راہ کرواتی ہے، اس معاملہ میں ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ بھنڈی بازار اور پائیدھونی جے جے میں ایسے کئی نوجوانوں کو ڈی سی پی سنگرام نشاندار کی موجودگی میں نہ صرف مرغا بنایا گیا بلکہ کئی نوجوانوں کو سزا کے طور پرورزش بھی کروائی گئی ہے اوربعد میں ان نوجوانوں کوتنبہ دےکر چھوڑ دیا گیا۔ اس لاک ڈاؤن کی تو تعمیل میں ناگپاڑہ پولس اسٹیشن کی سنئیر پولس انسپکٹر بھی پیچھےنہیں بلکہ شالینی شرما نے تولاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم میں شدت پیداکردی ہے۔ گھرسے بلا وجہ باہرنکلنے والےنوجوانوں کی کلاس لے کر ہی شالینی شرما انہیں چھوڑتی ہیں، اس میں وہ بھی سزا کے طورپرکان پکڑکر اٹھک بیٹھک کرواتی ہیں اور کبھی تو کیس بھی درج کر لیاجاتا ہے۔


مہاراشٹر میں کورنا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
مہاراشٹر میں کورنا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔


ممبئی پولس نے4617 لوگوں کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا کیس درج کیا ہے اس میں 3485 کو گرفتار کرکے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 896 کو نوٹس دے کرچھوڑ دیا گیا ہےجبکہ 235 ہنوز فرار بتائےجاتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے خلاف پو لس نے اب کیس درج کرنے کے ساتھ ایسی انوکھی سزا دے کر نوجوانوں کو سبق سکھا رہے ہیں، جو بلا وجہ گھر سے باہر نکل رہے ہیں۔ ممبئی زون ون کے ڈی سی پی سنگرام نشاندار نے بتایا کہ بلا وجہ گھر سےلاک ڈاؤن میں باہر نکلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ اس میں ایسے نوجوانوں کو مرغا بھی بنایا گیا جو بارہا گھر سے بلاکسی وجہ کے باہر نکل کر سیرو تفریح اورگھومتے ہوئے پائے گئے تھے۔

پولس نے جنوبی ممبئی کے علاقوں میں ہی سب سے زیادہ کیس لاکھوں ڈاؤن میں کئے ہیں، اس لئے اب ان علاقوں میں مزید سختی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں سب سے بڑی جھوپڑپٹی دھاراوی میں تو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن پرڈرون سے بھی نظر رکھی جارہی ہے۔ بی ایم سی نے لاک ڈاؤن کے دوران یہ دعوی کیا ہےکہ وہ دھاراوی میں گھرگھر جاکر کرونا کا ٹیسٹ کرائے گی۔ اس کےلئے اس 7 لاکھ آبادی پر محیط تنگ گلیوں والی جھوپڑپٹی میں گھرگھرجاکرجانچ کی جائےگی۔ اس میں کسی کو بھی مستثنی نہیں رکھاجائےگا اور سب کی جانچ لازمی ہوگی۔ اس علاقہ میں طبی جانچ کے لئےیہاں کے مقامی ڈاکٹروں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ڈیڑھ سو ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی طبی جانچ سے محروم نہ ہو اس میں بخار، زکام اور سردی کی جانچ کے ساتھ کورونا کی علامت والے مریضوں کا سوائب بھی حاصل کیا جائےگا یہ جانچ سب سے بڑے علاقہ کی طبی جانچ ہوگی کیونکہ دھراوی میں یکے بعد دیگرے مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب حکومت مہاراشٹر نے بھی ریاست مہاراشٹر کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست میں 30 اپریل تک لاک ڈاون بڑھانےکا اعلان کردیا ہے۔
First published: Apr 12, 2020 03:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading