مہاراشٹر: شیوسینا سے نہیں بنی بات تو آج استعفیٰ دے سکتے ہیں دیویندر فڑنویس، لوٹائیں گے سرکاری گاڑی

چرچا یہ بھی ہے کہ شیوسینا۔ بی جے پی کے درمیان بات چیت فی الحال پوری طرح سے ٹھپ ہوچکی ہے جس کے مد نظر کوئی حل نکلتا نہیں نظر آرہا ہے۔

Nov 08, 2019 07:55 AM IST | Updated on: Nov 08, 2019 09:21 AM IST
مہاراشٹر: شیوسینا سے نہیں بنی بات تو آج استعفیٰ دے سکتے ہیں دیویندر فڑنویس، لوٹائیں گے سرکاری گاڑی

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات نتائج کے 13 دن بعد بھی ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کو لیکر تعطل برقرار ہے۔ وہیں اب خبر آرہی ہے کہ 8 نومبر تک فیصلہ نہیں ہوا تو وزیر اعلی فڑنویس جمعہ کو استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام تک  وزیر اعلی سمیت سارے وزرا اپنی سرکاری گاڑیاں اور سہولیات واپس کر سکتے ہیں۔ بی جے پی صرف جمعہ کی شام تک کا انتظار کرے گی۔ چرچا یہ بھی ہے کہ شیوسینا۔ بی جے پی کے درمیان بات چیت فی الحال پوری طرح سے ٹھپ ہوچکی ہے جس کے مد نظر کوئی حل نکلتا نہیں نظر آرہا ہے۔

بی جے پی لیڈرنے گورنر سے ملاقات کی

اس سے قبل جمعرات کو مہاراشٹر بی جے پی کے وفد نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل نے کہا کہ عوام نے بی جے پی ‘شیوسینا‘ مہایوتی ‘کو اکثریت دی ہے۔ حکومت بنانے میں تاخیرہو رہی ہے ، اب تک حکومت بن جانی چاہئے تھی۔ ہم نے گورنر سے ملاقات کی جس میں ریاست میں قانونی اختیارات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم ہائی کمان سے چرچا کرکے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔

Loading...

وہیں، ماٹوشری (شیوسینا ہیڈکوارٹر) میں شیوسینا کے نومنتخب ارکان اسمبلی کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق، ممبران اسمبلی نے ادھو ٹھاکرے  پر  فیصلہ چھوڑ دیا ہے۔  میٹنگ  کے  بعد  شیو سینا  کے  ممبر  اسمبلی  گلاب  راؤ  پاٹل  نےکہا  کہ 'ہم اگلے دون دنوں کیلئے ہوٹل میں رکیں گے۔ ہم وہی کریں گے جو ادھو ٹھاکرے کرنے کیلئے کہیں گے'۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com