ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر پولیس نے کیا ریو پارٹی کا پردہ فاش، 4 اداکارہ سمیت 22 افراد گرفتار

اگت پوری پولیس نے ریو پارٹی (Rave Party) کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں کل 22 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ اتوار کی رات کو مبینہ طور پر ڈرگس لے رہے تھے۔

  • Share this:
مہاراشٹر پولیس نے کیا ریو پارٹی کا پردہ فاش، 4 اداکارہ سمیت 22 افراد گرفتار
مہاراشٹر پولیس نے کیا ریو پارٹی کا پردہ فاش، 4 اداکارہ سمیت 22 لوگ گرفتار۔ پی ٹی آئی فائل فوٹو

ممبئی: اگت پوری پولیس نے ریو پارٹی (Rave Party) کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں کل 22 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ اتوار کی رات کو مبینہ طور پر ڈرگس لے رہے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار لوگوں میں سے کچھ کا تعلق فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری سے بھی ہے، معاملے میں جانچ جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پارٹی کا انعقاد دو پرائیویٹ بنگلوں پر ہوا تھا، موقع سے کوکین، چرس اور ویڈ برآمد کیا گیا ہے۔


ناسک دیہات کے ایڈیشنل ایس پی شرمشٹھا والاولکر نے کہا، ’ہم نے ممبئی میں ایک نائیجیرین شہری کی پہچان کی ہے، جس نے ان لوگوں کو نشیلی اشیا سپلائی کی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تین الگ الگ معاملے فائل کئے ہیں۔ پہلا این ڈی پی ایس ایکٹ (NDPS ACT) کے تحت، دوسرا ڈرگس کی فروخ اور کھپت کے لئے جبکہ تیسرا کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کے لئے۔ یہ معاملہ پارٹی میں پائے گئے لوگوں کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔ معاملے میں ملوث مشتبہ افراد کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔


ناسک دیہات کے ایس پی سچن پاٹل نے کہا، ’پارٹی کا انعقاد دو بنگلوں پر ایک شخص کے یوم پیدائش کا جشن منانے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس میں ممبئی سے کئی لوگ شامل ہوئے تھے۔ ڈرگس پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں میں بالی ووڈ اور جنوب ہندوستانی فلموں سے منسلک چار اداکارہ، ایک بگ باس کنٹسٹنٹ اور دو اہم کوریوگرافرس بھی ہیں۔


سچن پاٹل نے کہا کہ ’پولیس کو اس بارے میں اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی اور اسی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا‘۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، اگت پوری پولیس اسٹیشن کے 50 لوگوں کی ٹیم نے دونوں بنگلوں پر چھاپہ مارا اور پایا کہ پارٹی کر رہے لوگ ڈرگس لے رہے تھے۔ پارٹی میں شامل سبھی لوگوں کو میڈیکل ٹسٹ کے لئے سرکاری اسپتال لے جایا گیا اور خون کے نمونے بھی اکٹھا کئے گئے ہیں، تاکہ کوکین اور ڈرگس لینے کی تصدیق ہوسکے۔ پاٹل نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں یہ پایا گیا ہے کہ پارٹی میں شامل سبھی لوگوں نے ڈرگس لیا تھا۔ شرمشٹھا والا ولکر نے کہا کہ دونوں بنگلوں کے مالکان کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے، یہ معاملہ کووڈ گائڈ لائن کی خلاف ورزی ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 28, 2021 11:55 AM IST