فڑنویس کا شیوسینا کو جواب، کوئی 50۔50 نہیں، پانچ سال میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا

فڑنویس نے صاف کہا، 'مہاراشٹر میں کبھی 50۔50 فارمولہ نہیں تھا۔ شیوسینا سے ڈھائی ۔ڈھائی سال سی ایم کی بات کبھی نہیں ہوئی تھی۔ میں ہی اگلے پانچ سال تک وزیر اعلیٰ رہوں گا'۔

Oct 29, 2019 02:49 PM IST | Updated on: Oct 29, 2019 03:10 PM IST
فڑنویس کا شیوسینا کو جواب، کوئی 50۔50 نہیں، پانچ سال میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا

News18 Creative by Mir Suhail

ممبئی انتخابات کے بعد حکومت  بنانے کے فارمولے کو لیکر بی جے پی اور شیو سینا میں  کشمکش جاری ہے۔ اس درمیان دیویندر فڑنویس نے شیوسینا کو دوٹوک جواب دے دیا ہے۔ فڑنویس نے صاف کہا، 'مہاراشٹر میں کبھی 50۔50 فارمولہ نہیں تھا۔ شیوسینا سے ڈھائی ۔ڈھائی سال سی ایم کی بات کبھی نہیں ہوئی تھی۔ میں ہی اگلے پانچ سال تک وزیر اعلیٰ رہوں گا'۔

دراصل 24 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد حکومت کی تشکیل کو لیکر بی جے پی۔شیو سینا میں بات نہیں بن پائی ہے۔  شیوسینا کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا’’ یہاں کوئی دشینت چوٹالہ نہیں ہے جن کے والد جیل میں ہوں۔ ہم مہاراشٹر میں سچائی کی سیاست کرتے ہیں۔ اگر کوئی ہمیں اقتدار سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے تو میں مانتا ہوں کہ یہ سچائی کی سیاست نہیں ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور لوگ کتنے نیچے تک جا سکتے ہیں‘‘ ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں کوئی 'سنت' نہیں ہوتا ہے۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی کو 50-50  کا فارمولہ بھی یاد دلایا۔

देवेंद्र फडणवीस

سنجے راوت نے ایک نیوز چینل سے بات۔چیت میں کہا ، 'ہم اتحاد (بی جے پی کے ساتھ)پر   یقین رکھتے ہیں۔ لیکن  بی جے پی کو ہمیں حکومت تشکیل دینے کیلئے دیگر متبادل ڈھونڈنے پر مجبور نہیں کرنا چاہئے'۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں: شیوسینا کا بی جے پی پر طنز، کہا۔ یہاں کوئی دشینت چوٹالہ نہیں جس کے والد جیل میں ہوں

Loading...