உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صرف مسلمانوں کی ہی داڑھی کو علاج کے نام پر کاٹا جاتا ہے: ابو اعظمی

    سماجوادی پارٹی نے ممبئی میں بی ایم سی اسپتالوں میں مسلم مریضوں کی سرجری کے دوران ان کی داڑھی کاٹنے پر اعتراض کیا ہے

    سماجوادی پارٹی نے ممبئی میں بی ایم سی اسپتالوں میں مسلم مریضوں کی سرجری کے دوران ان کی داڑھی کاٹنے پر اعتراض کیا ہے

    سماجوادی پارٹی نے ممبئی میں بی ایم سی اسپتالوں میں مسلم مریضوں کی سرجری کے دوران ان کی داڑھی کاٹنے پر اعتراض کیا ہے

    • Share this:
      سماجوادی پارٹی نے ممبئی میں بی ایم سی اسپتالوں میں مسلم مریضوں کی سرجری کے دوران ان کی داڑھی کاٹنے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ پارٹی نے  بی ایم سی کمشنر کو خط لکھ کر آپریشن کے دوران مسلمانوں کی داڑھی نہ کاٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنی پارٹی کے کونسلر کی مانگ کا مہاراشٹر کے ایس پی صدر ابو عاصم اعظمی نے بھی حمایت کی ہے۔

      انہوں نے الزام لگایا ہے کہ صرف مسلمانوں کی ہی داڑھی کو علاج کے نام پر کاٹا جاتا ہے۔ دیگر مذہب کے لوگوں کی داڑھی نہیں کاٹی جاتی۔ ابو اعظمی نے اس معاملہ کو مذہب سے جوڑتے ہوئے ڈاکٹروں کو قصائی بتا دیا۔

      دراصل ممبئی سے سماجوادی پارٹی کے کونسلر رئیس شیخ نے بی ایم سی کمشنر کو خط لکھ کر مانگ کی ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے آپریشن یا سرجری کے دوران مسلمانوں کی داڑھی کاٹ دی جاتی ہے، جو کی غلط ہے۔ اس پر پابندی لگنی چاہئے۔ اسلام میں داڑھی کی بےحد اہمیت ہے۔ ایسے میں علاج کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ سماجوادی پارٹی سے ممبئی کے کونسلر رئیس شیخ نے کہا کہ، ’’ حیران کرنے والی بات سامنے آئی ہے۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں بڑے آپریشن کے دوران بھی داڑھی نہیں نکالی جاتی ہے پر بی ایم سی کے اسپتالوں میں چھوٹی- چھوٹی بات پر داڑھی نکالی جا رہی ہے‘‘۔

      مذکورہ معاملہ پر ابو اعظمی نے کہ، ’’ یہ ڈاکٹر قصائی ہیں۔ بی ایم سی اسپتالوں میں مسلمان مردوں کی داڑھی جان بوجھ کر کاٹی جا رہی ہے، جب کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں جب ضرورت ہوتی ہے تب ہی داڑھی کاٹی جاتی ہے‘‘۔

      وہیں دوسری جانب بی جے پی کے لیڈر اور ریاست کے آبی وسائل وطبی تعلیم کے وزیر گریش مہاجن  نے اس مطالبہ کو غلط اور سیاسی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کو مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے۔ ڈاکٹروں کے فیصلہ میں مذہب کو بیچ میں نہیں لانا چاہئے‘‘۔

       

       
      First published: