مہاراشٹر میں شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس کا اتحاد، 'عوام کے ساتھ دھوکہ'، عرضی داخل

Nov 15, 2019 08:53 AM IST | Updated on: Nov 15, 2019 09:18 AM IST
مہاراشٹر میں شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس کا اتحاد، 'عوام کے ساتھ دھوکہ'، عرضی داخل

شیو سینا نے حکومت بنانے کیلئے این سی پی اور کانگریس سے مدد مانگی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائرکرکے مہاراشٹر میں شیو سینا، کانگریس اور این سی پی کے درمیان انتخابات کے بعد اتحاد کو اقتدار حاصل کرنے کیلئے ووٹرز سے کی گئی 'دھوکے بازی' اعلان کی مانگ کی گئی ہے۔

شیو سینا کے رخ میں تبدیلی ووٹرز کے ذریعے این ڈی اے میں ظاہر کئے گئے بھروسے کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

اس عرضی کے اگلے کچھ دنوں میں سماعت کیلئے لسٹڈ (درج)  ہونے کی امید ہے۔ عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے والی شیو سینا کے رخ میں تبدیلی کچھ اور نہیں بلکہ ووٹرز کے ذریعے این ڈی اے میں ظاہر کئے گئے بھروسے کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

منگل کے روز مہاراشٹر میں صدر کا راج نافذ کیا گیا

Loading...

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ذریعے مرکز کو بھیجی گئی اس رپورٹ کے بعد مہاراشٹر میں منگل کو صدر راج نافذ کردیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے ذریعے تمام تر کوشش کرنے کے باوجود ریاست میں موجود حالات کے مد نظر مستحکم حکومت کی تشکیل ناممکن ہے۔

عرضی میں مرکز اور ریاست کو یہ ہدایت دین کا مطالبہ کیا گیا ہے

پرمود پنڈت جوشی کی طرف سے دائر عوامہ عرضی میں مرکز اور ریاست کو یہ ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شیو سینا، کانگریس۔این سی پی اتحاد کی طرف سے طے کئے جانے والے وزیر اعلیٰ کی تقرری کرنے سے بچیں

Loading...