ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی پولیس اہلکار بھی ہو رہے ہیں کورونا سے متاثر، پولیس کمشنر نے اس طرح بڑھایا حوصلہ

پولس کمشنر پرم بیرسنگھ نےکہاکہ پولس کو اس دور میں بھی ہمت سےکام لینا چاہئےکیونکہ ہمیں یقین ہےکہ ہم اس لڑائی میں بھی کامیاب ہوں گے۔ پرم بیرسنگھ نے ممبئی کے پولس اہلکاروں کی ہمت افزائی کی۔

  • Share this:
ممبئی پولیس اہلکار بھی ہو رہے ہیں کورونا سے متاثر، پولیس کمشنر نے اس طرح بڑھایا حوصلہ
ممبئی پولیس کمشنر کا سخت انتباہ، عید الفطر کی نماز سے متعلق افواہ پھیلانے والوں پر ہوگی کارروائی۔ فائل فوٹو

ممبئی: مہاراشٹر میں جس طرح کورونا کا مرض تھمنےکا نام نہیں لے رہا ہے۔ عوام کے ساتھ ڈاکٹر اور پولیس بڑی تعداد میں کووڈ 19 سے متاثر ہو رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں 400 سے زیادہ پولیس اہلکارکورونا سے متاثر پائے گئے، ان میں ممبئی پولیس کےجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ممبئی کے جےجے پولس اسٹیشن میں مزید 26 پولس والوں کےکورونا مثبت پائے جانےکے بعد ممبئی کے پولس کمشنر پرم بیر سنگھ نے پولس اسٹیشن کا ہنگامی دورہ کرکے پولس والوں سے انتہائی جذباتی خطاب کیا کہ پولس نے انڈر ورلڈ سمیت ممبئی حملے اورکئی مشکل دور میں کام کیا ہے اور جیت ممبئی پولس کی ہی ہوئی ہے یہ نامعلوم اور بے شکل دشمن کورونا وائرس ہے، لیکن اس سے بھی پولس مقابلہ کر رہی ہے۔


پولس کمشنر پرم بیر سنگھ نے مزیدکہا کہ پولس کو اس دور میں بھی ہمت سےکام لینا چاہئےکیونکہ ہمیں یقین ہےکہ ہم اس لڑائی میں بھی کامیاب ہوں گے۔ پرم بیرسنگھ نے ممبئی کے پولس اہلکاروں کی ہمت افزائی کی اورکہا کہ سرکارکی جتنی بھی ایجنسیاں ہیں، ان کے شانہ بشانہ پولس بہترکام کر رہی ہے اور یہی وجہ ہےکہ ہمیں فخر ہےکہ پولس ہرکسی کی مدد کر رہی ہے۔ کورونا وائرس کے اس دور اورحالات میں بھی پولس کامعیار بلند ہوا ہے، ہمیں پولس کے معیار کو ہرحال میں بلند رکھنا ہے کیونکہ پولس ہی ایک ایسی فورس ہے جو ہرکام کے لئے تیار رہتی ہے اورہمیں خود کو ہمیشہ تیار رکھنا چاہئے۔


ممبئی پولیس میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد پولس کمشنر نے پولس اسٹیشن کا ہنگامی دورہ کیا۔ فائل فوٹو
ممبئی پولیس میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد پولس کمشنر نے پولس اسٹیشن کا ہنگامی دورہ کیا۔ فائل فوٹو


انہوں نےکہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب فورس میں کچھ تناؤ ہے، ایسا سننے میں آیا ہے، لیکن ایسے وقت میں گھبرانےکی ضرورت نہیں ہے۔ ممبئی شہر میں کئی آفت اور کئی طرح کے حالات سامنے آئے ہیں۔ پولس نے اس کا مقابلہ بھی کیا ہے، لیکن اس دشمن کا نہ چہرہ ہے نہ اس کی کوئی شکل ہے، اس کےباوجود بھی پولس اس دشمن کا مقابلہ کررہی ہے۔ مجھے یقین ہےکہ ہم ضرور بہ ضرورکامیاب ہوں گے۔ ممبئی کے جے جے پولس اسٹیشن میں اس سے قبل بارہ پولس اہلکاروں کوکورونا ہوا تھا۔ اس کے بعد مزید کورونا مثبت پائےگئے اور ڈی سی پی سنگرام نشاندار بھی کرونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ایسے میں پولس فورس کا حوصلہ بڑھانے کےلئےممبئی پولس کمشنر بذات خود جے جے پولس اسٹیشن پہنچ گئے اور اپنے اہلکاروں کی ہمت افزائی کی ہے۔
First published: May 08, 2020 01:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading