உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Prophet Remarks Case:ممبئی پولیس کا دعویٰ، دہلی میں نوپور شرما کا نہیں چلا پتہ، دہلی پولیس نے نہیں کیا نوپور کاتعاون

    بی جے پی کی سابقہ ترجمان نوپور شرما (File Photo)

    بی جے پی کی سابقہ ترجمان نوپور شرما (File Photo)

    Prophet Remarks Case: پیغمبر اسلام کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرے کے معاملے میں بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کی بیڑ پولیس نے یہ معاملہ درج کیا۔

    • Share this:
      Prophet Remarks Case:ممبئی: بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کو ممبئی پولیس کی ایک ٹیم طلب کرنے دہلی آئی تھی۔ ایک پولیس افسر نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ ہماری ٹیم قومی دارالحکومت میں نوپور شرما کا پتہ نہیں لگا سکی۔ اس کے ساتھ انہوں نے دہلی پولیس پر متوقع تعاون نہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ آخر کار پولیس نے نوپور کو ای میل کے ذریعے طلب کیا۔ گزشتہ پانچ دنوں سے ممبئی کے پائدھونی تھانے کی پولیس نوپور کو ذاتی طور پر طلب کرنے کے لیے دہلی میں تھی۔

      خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق پائدھونی پولیس نوپور سے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہنے آئی تھی۔ ممبئی کے پائدھونی پولیس اسٹیشن (Pydhonie police station) کی ایک ٹیم گزشتہ پانچ دنوں سے قومی راجدھانی میں تفتیشی افسر کے سامنے حاضر ہونے کا مطالبہ کر رہی تھی تاکہ نوپور شرما کو ذاتی طور پر سمن جاری کیا جا سکے۔ بتا دیں کہ 28 مئی کو بی جے پی کے معطل لیڈر کے خلاف پائیدھونی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

      بیان درج کرنے کے لئے نوپور کو 25 جون کو صبح 11 بجے پائیدھونی پولیس کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ عہدیدار نے الزام لگایا ہے کہ دہلی پہنچنے کے بعد پولیس ٹیم نے قومی دارالحکومت میں رابطہ کیا کیونکہ نوپور شرما کا پتہ نہیں چل رہا تھا لیکن اس کو دہلی پولیس نے متوقع تعاون نہیں مہلا۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے نوپور شرما کو ای میل کے ذریعے سمن جاری کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Nupur Sharma کی زبان کاٹنے پر 1کروڑ کا انعام کا اعلان کرنے والا بھیم سینا چیف گرفتار

      یہ بھی پڑھیں:
      Prophet Mohammed: نماز جمعہ سے قبل کئی ریاستوں میں سیکورٹی میں اضافہ، ’نہ ہوپائےتشدد‘

      وہیں دوسری جانب پیغمبر اسلام کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرے کے معاملے میں بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کی بیڑ پولیس نے یہ معاملہ درج کیا۔ نوپور کے خلاف پہلے سے ہی ممبئی، تھانے اور مہاراشٹر کے کچھ دیگر مقامات میں اسی طرح کے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: