ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی پولیس نےبغیر ماسک کے 2 لاکھ لوگوں کے خلاف کارروائی کی، نصف رقم پولیس ویلفیئر فنڈ میں دینے کا فیصلہ

ممبئی میں کورونا کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے، اس کے بعد بھی بڑی تعداد میں لوگ بغیرکسی ماسک کے گھوم رہے ہیں۔ ممبئی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کے 5000 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

  • Share this:
ممبئی پولیس نےبغیر ماسک کے 2 لاکھ لوگوں کے خلاف کارروائی کی، نصف رقم پولیس ویلفیئر فنڈ میں دینے کا فیصلہ
ممبئی پولیس نےبغیر ماسک کے 2 لاکھ لوگوں کے خلاف کارروائی کی

ممبئی: ممبئی میں کورونا کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے، اس کے بعد بھی بڑی تعداد میں لوگ بغیرکسی ماسک کے گھوم رہے ہیں۔ ممبئی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کے 5000 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ پہلے بی ایم سی بغیرماسک کے گھومنے والوں کےخلاف کارروائی کرتی تھی، لیکن اب ممبئی پولیس کو 20 فروری سے یہ حق دے دیا گیا ہے، جس کے بعد ممبئی پولیس نے بغیرماسک والوں کے خلاف بھرپور مہم شروع کردی ہے۔


ممبئی پولیس کے ترجمان ایس چیتنہ نے کہا کہ جرمانے کا نصف رقم پولیس ویلفیئر فنڈ کو دیا جائے گا تاکہ کورونا میں مرنے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مالی امداد مل سکے۔
ممبئی پولیس کے ترجمان ایس چیتنہ نے کہا کہ جرمانے کا نصف رقم پولیس ویلفیئر فنڈ کو دیا جائے گا تاکہ کورونا میں مرنے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مالی امداد مل سکے۔


ممبئی پولیس کے ترجمان ایس چیتنہ نے کہا کہ جرمانے کا نصف رقم پولیس ویلفیئر فنڈ کو دیا جائے گا تاکہ کورونا میں مرنے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مالی امداد مل سکے۔ جبکہ باقی  بی ایم سی کو دی جائے گی۔ 20 فروری سے بغیر ماسک کے گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کا حق حاصل کرنے کے بعد ممبئی پولیس کو اب تک ایک ماہ میں تقریباً (2،03،000) لوگوں کے خلاف، ماسک کے بغیر چلنے والے لوگوں کے خلاف جرمانہ کی رسید کاٹ دی ہے اور اب تک 4 کروڑ، 6 لاکھ روہئے وصول کئے ہیں۔


ممبئی پولیس بھی مستقل طور پر اپیل کر رہی ہے کہ لوگ ماسک پہنیں۔ اب تک ممبئی پولیس کے تقریباً 75 ہزار پولیس  اہلکارکارونا مثبت ہو چکے ہیں، جبکہ کورونا وائرس کے دوران ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے 99 پولیس اہلکاروں کی موت ہو چکی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 25, 2021 11:34 PM IST