ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ممبئی پولیس کمشنر کا دعویٰ-سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ممبئی پولیس کو فرضی اکاؤنٹ کے ذریعہ بدنام کیا گیا

فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کی آڑ میں ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے والوں اور سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ تیار کرکے بدکلامی کرنے والوں کی اب خیر نہیں ہے کیونکہ ممبئی پولیس ایسے شرپسندوں کے خلاف کیس درج کرے گی۔

  • Share this:
ممبئی پولیس کمشنر کا دعویٰ-سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ممبئی پولیس کو فرضی اکاؤنٹ کے ذریعہ بدنام کیا گیا
سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ممبئی پولیس کو فرضی اکاؤنٹ کے ذریعہ بدنام کیا گیا: ممبئی پولیس کمشنر کا دعویٰ

ممبئی: فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کی آڑ میں ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے والوں اور سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ تیار کرکے بدکلامی کرنے والوں کی اب خیر نہیں ہے کیونکہ ممبئی پولیس ایسے شرپسندوں کے خلاف کیس درج کرے گی، جو ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش میں نہ صرف ملوث تھے بلکہ اس کے پس پشت ممبئی پولیس کی شبیہ کو بدنام کرنا بھی تھا، یہ انتباہ آج ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے سشانت سنگھ معاملہ میں ایمس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعددیا ہے۔


پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے یہ واضح کیا ہے کہ ممبئی پولیس نے روز اول سے ہی جانچ صحیح کی تھی کپور اسپتال کی بھی رپورٹ درست تھی، سپریم کورٹ نے بھی ہماری جانچ پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ میڈیا کی معرفت معلوم ہوا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت خودکشی سے ہوئی تھی، ہم نے یہ پہلے ہی واضح کیا تھا کہ یہ خودکشی ہے ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایسا کیوں کیا گیا یہ معلوم نہیں ہے، لیکن اس کی بھی اب جانچ ہوگی اور اس میں ملوث شرپسندوں کو بخشا نہیں جائے گا۔


 فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کی آڑ میں ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے والوں اور سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ تیار کرکے بدکلامی کرنے والوں کی اب خیر نہیں ہے کیونکہ ممبئی پولیس ایسے شرپسندوں کے خلاف کیس درج کرے گی۔
فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کی آڑ میں ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے والوں اور سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ تیار کرکے بدکلامی کرنے والوں کی اب خیر نہیں ہے کیونکہ ممبئی پولیس ایسے شرپسندوں کے خلاف کیس درج کرے گی۔


ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر کئی فرضی اکاؤنٹ تیارکئے گئے تھے، جو صرف گالی گلوج اور بدکلامی کر رہے تھے، ان کی بھی جانچ کی جارہی ہے، جو بھی اس کے پس پشت ہے ان کو ہم تلاش کریں گے۔ کچھ میڈیا ہاؤس نے ممبئی پولیس کی غلط شبیہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اس سلسلے میں کچھ سبکدوش آئی پی ایس افسران کورٹ میں رٹ پٹیشن بھی داخل کرچکے ہیں، اس پربھی ہماری جانچ جاری ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ نے ممبئی پولیس کو یہ نہیں بتایا تھا کہ اس کا قتل ہوا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ بہار میں بھی سشانت سنگھ کے کنبہ نے صرف خودکشی کیلئے آمادہ کرنے کا ہی الزام لگایا تھا اور قتل سے انکار کیا تھا اس لئے اب ایمس کی رپورٹ میں یہ واضح ہوچکا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی ہی کی تھی۔ ممبئی پولیس کمشنر نے کہا کہ سشانت سنگھ معاملہ میں ممبئی پولیس کی روزاول کی تھیوری اور رپورٹ ہی درست مانا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کو بلا وجہ بدنام کرنے والوں کے خلاف اب ممبئی پولیس جانچ کرے گی کہ اس کے پس پشت کیا سازش کارفرما تھی اور ایسا کیوں کیا گیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 06, 2020 02:21 AM IST