ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی پولیس نے ایک لاکھ سے زائد فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی نشاندہی کی

ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے والے فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے معاملہ میں ممبئی پولیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس میں ایک لاکھ سے زائد فرضی اکاؤنٹ کی شناخت ہوئی ہے اور اس فرضی اکاؤنٹ کو بوٹس کے توسط سے آپریٹ کیا جاتا تھا اور اس میں فالوورس اور ٹرینڈنگ بڑھائے جاتے تھے ۔

  • Share this:
ممبئی پولیس نے ایک لاکھ سے زائد فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی نشاندہی کی
ممبئی پولیس نے ایک لاکھ سے زائد فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی نشاندہی کی

ممبئی پولیس کی شبیہ خراب کرنے والے  فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے معاملہ میں ممبئی پولیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس میں ایک لاکھ سے زائد فرضی اکاؤنٹ کی شناخت ہوئی ہے اور اس فرضی اکاؤنٹ کو بوٹس کے توسط سے آپریٹ کیا جاتا تھا اور اس میں فالوورس اور ٹرینڈنگ بڑھائے جاتے تھے ۔ ایک بوٹس سے پانچ ہزار سے دس ہزار اکاؤنٹ تیار کئے جاتے ہیں ۔ کئی فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے آئی پی ایڈریس کی بھی نشاندہی ہوئی ہے اور اس میں بیشتر بیرون ملک سے آپریٹ کئے جاتے تھے جبکہ اندرون ملک بھی کئی فرضی اکاؤنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ اس کی تصدیق ممبئی کے پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے کی ہے ۔


انہوں نے بتایاکہ سائبر ماہرین نے دن رات محنت کے بعد اس فرضی سوشل میڈیا کی نشاندہی کی ہے ۔ اس فرضی اکاؤنٹ سے کتنے اکاؤنٹ تیار کئے گئے اور ان مشمولات کو کس طرح سے شیئر کیا گیا ، یہ بھی تفتیش کا حصہ ہے ۔ انہوں کہا کہ ممبئی پولیس کو بدنام کر نے اور اس کی شبیہ خراب کر نے کے ساتھ ممبئی کے خلاف کئی نازیبا تبصرے کئے گئے ہیں ، ایسے اکاؤنٹ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔


اس معاملہ میں کئی اہم پیش رفت ہوئی ہے ، لیکن اس معاملہ میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ جلد ہی اس سلسلہ میں بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں ۔ فی الوقت ممبئی پولیس نے ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی کی ہے ، جو فرضی طریقے سے آپریٹ کئے جارہے تھے اور اس کے سرور بھی بیرون ملک میں ہے ۔ جبکہ کئی ایسے اکاؤنٹ بھی ملے ہیں ، جو بوٹس کی مدد سے تیار کئے گئے تھے ۔


 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 09, 2020 12:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading