ٹی آر پی اسکیم : CNN-NEWS18 کے ساتھ ہوئی سازش ، BARC کا سابق سی ای او ذمہ دار
پورے ٹی آر پی اسکیم کیلئے بارک کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا ذمہ دار تھے ۔ انہوں نے ایک نیوز چینل کو آگے بڑھانے کیلئے CNN-News18 کے ساتھ بھی سازش کی ۔ اس چینل کی لوگوں تک رسائی بڑھانے کیلئے CNN-News18 کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ۔ بارک خود بھی اس جانچ کا حصہ رہا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 25, 2020 06:37 PM IST

ٹی آر پی اسکیم : CNN-NEWS18 کے ساتھ ہوئی سازش ، BARC کا سابق سی ای او ذمہ دار
ٹی آر پی اسکیم میں اب ایک بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (BARC) نے ایک پریس بیان جاری کرکے خود اس کی جانکاری دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پورے ٹی آر پی اسکیم کیلئے بارک کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا ذمہ دار تھے ۔ انہوں نے ایک نیوز چینل کو آگے بڑھانے کیلئے CNN-News18 کے ساتھ بھی سازش کی ۔ اس چینل کی لوگوں تک رسائی بڑھانے کیلئے CNN-News18 کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ۔ بارک خود بھی اس جانچ کا حصہ رہا ہے ۔
غور طلب ہے کہ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے جمعرات کو پارتھو کو پونے سے گرفتار کیا ہے ۔ ٹی وی چینلوں کے ذریعہ ٹی آر پی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے معاملہ میں گرفتار ہونے والے ملزم پارتھو داس گپتا 15 ویں شخص ہیں ۔
ایک افسر نے بتایا کہ انہیں پونے ضلع کے راج گڑھ پولیس پولیس تھانہ حلقہ سے سی آئی یو نے گرفتار کیا ہے ۔ اس سے پہلے سی آئی یو نے بارک کے سابق سی ای او رام گڑھیا کو اس معاملہ میں گرفتار کیا تھا ۔
بارک نے درج کرائی تھی شکایت