உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی پولیس کی بڑی کامیابی، پانچ چین چھیننےکا معاملہ حل، گینگ کے دو سرگرم رکن ممبئی پولیس کی گرفت میں

    ممبئی پولیس کی بڑی کامیابی، پانچ چین چھیننےکا معاملہ حل، گینگ کے دو سرگرم رکن ممبئی پولیس کی گرفت میں

    ممبئی پولیس کی بڑی کامیابی، پانچ چین چھیننےکا معاملہ حل، گینگ کے دو سرگرم رکن ممبئی پولیس کی گرفت میں

    ممبئی پولیس کے گھاٹ کوپر پنت نگر کی کرائم برانچ ٹیم نے رکشا بندھن کے دن ممبئی شہر میں پانچ چین چھیننے کے معاملے کو حل کرتے ہوئے اس جرائم کو انجام دینے والے گروہ کے دو سرگرم رکن کو گرفتارکیا ہے۔ یہ نہ صرف ممبئی بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی کئی جرائم میں ملوث ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ممبئی: مہاراشٹر کی ممبئی پولیس کے گھاٹ کوپر پنت نگر کی کرائم برانچ ٹیم نے رکشا بندھن کے دن ممبئی شہر میں پانچ چین چھیننے کے معاملے کو حل کرتے ہوئے اس جرائم کو انجام دینے والے گروہ کے دو سرگرم رکن کو گرفتارکیا ہے۔ یہ نہ صرف ممبئی بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی کئی جرائم میں ملوث ہیں۔ 22 اگست یعنی رکشا بندھن کے دن ممبئی کے مختلف علاقوں میں چین چھیننے کی پانچ وارداتیں ہوئیں، جس کے بعد ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالےنے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور جلد از جلد چین چھیننے کے واقعات میں ملوث ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

    چین چھیننے کے پانچ واقعات میں ایک واقعہ گھاٹ کوپرکا تھا اور اس کی تحقیقات کے لئے گھاٹ کوپرکرائم برانچ کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اوریہ ٹیم اپنے طریقے سے ملزمین کی مسلسل تلاش کر رہی تھی۔ پولیس کو موٹرسائیکل کے بارے میں معلومات ملی  اور آٹھ دن تک گہری نظر رکھنے کے بعد گروہ کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کیا گیا۔ چین اسنیچنگ کیس: چین اسنیچنگ گینگ کے دوسرے رکن کو بھی  فلمی انداز میں گرفتار کیا گیا۔ مجرم کو پکڑنے کے لئے کرائم برانچ کی ٹیم نے اپنا حلیہ بدل لیا اور کے ایف سی ملازم کا لباس پہنا ، کرائم برانچ کی ٹیم نے ایک مجرم کو پکڑ لیا اور اس سے پوچھ گچھ کے دوران دوسرے نمبر کے مجرم کو پکڑا لیاجس سے سونے کی چین بر آمد کی گئی۔

    ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالےنے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور جلد از جلد چین چھیننے کے واقعات میں ملوث ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
    ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالےنے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور جلد از جلد چین چھیننے کے واقعات میں ملوث ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔


    حالانکہ دو مجرم رکشا بندھن کے  دن پانچ چین چھیننے کے واقعات کے معاملے میں گرفتار ہوئے ہیں ، لیکن ان دونوں کی تفتیش کے دوران اس گروہ کے دو ممبران کی گرفتاری  بہت اہم مانی جارہی ہے۔ مجرموں نے نہ صرف ممبئی ، مہاراشٹرا بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی درجنوں جرائم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔متعلقہ ریاستوں میں کرناٹک ، حیدرآباد اور آندھرا پردیش کے نام شامل ہیں۔

    تاہم اسنیچنگ کے واقعے کو حل کرتے ہوئے گھا ٹکوپرکرائم برانچ کی ٹیم نے ان دونوں مجرموں کی معلومات ممبئی شہر کے تمام تھانوں کے ساتھ ساتھ کرناٹک، حیدرآباد اور آندھرا پردیش کی ممبئی کرائم برانچ ٹیم کو بھیجی ہیں۔ وہ پولیس کو اپنی ریاستوں میں ہونے والے واقعات کے بارے میں مکمل معلومات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ وہ اس چین چھیننے والے گینگ کے صرف دو ممبر ہیں یا اور بھی مجرم اس گینگ کے رکن ہیں، اس کے بارے میں ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم جانچ میں مصروف ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: