اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایم پی نونیت رانا اور رکن اسمبلی روی رانا گرفتار، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام

    Mumbai Hanuman Chalisa: ممبئی میں ہنومان چالیسا کے اعلان کے بعد شروع ہوئے ہنگامے کے درمیان امراوتی سے رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر اور رکن اسمبلی روی رانا کو ممبئی پولیس خار پولیس اسٹیشن لے گئی ہے۔ دراصل رانا جوڑے نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے گھر ‘ماتو شری‘ کے باہر ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے شیو سینا کے ناراض کارکن نونیت رانا کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر میں ہنومان چالیسا (Hanuman Chalisa) کو لے کر ہنگامہ جاری ہے۔ اس درمیان امراوتی سے رکن پارلیمنٹ نونیت رانا (Navneet Rana) اور ان کے شوہر اور رکن اسمبلی روی رانا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کے خار پولیس اسٹیشن کی طرف سے کی گئی۔ دراصل رانا جوڑے نے ممبئی میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے گھر ‘ماتو شری‘ کے باہر ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے شیو سینا کے ناراض کارکنان نونیت رانا کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے۔ اس دوران کارکنان پولیس اہلکاروں سے بھڑ گئے۔

      رکن اسمبلی روی رانا اور رکن پارلیمنٹ نونیت کور رانا پر U/S 153(A), 34, IPC r/w 37(1) 135 بامبے پولیس ایکٹ کے خلاف خار پی ایس میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں کو خار واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ آگے کی جانچ خار پولیس اسٹیشین کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

      وہیں دوسری طرف امراوتی سے رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور رکن اسمبلی روی رانا نے ممبئی پولیس کو تحریری شکایت دی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، شیو سینا لیڈر انل پرب اور سنجے راوت سمیت سبھی 700 لوگوں پر بھی دفعہ 120 بی، 143، 147، 148، 149، 452، 307، 153 اے، 294,504,506 کے تحت معاملہ درج کیا جانا چاہئے۔

      Image- ANI
      Image- ANI

      رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے شیو سینا کے کارکنان کو انہیں پریشان کرنے کا حکم دیا ہے۔ امراوتی سے رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے کہا کہ وہ بیریکیٹس توڑ رہے ہیں، لیکن میں ‘ماتو شری‘ جاوں گی اور ہنومان چالیسا کا پاٹھ کروں گی۔

      نونیت رانا نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے لوگوں کو صرف جیل میں ڈالنا جانتے ہیں۔ حیرانی ہے کہ پولیس ہمیں اپنے گھر سے باہر قدم نہیں رکھنے دے رہی ہے۔ شیو سینا کے کارکنان ہمارے اوپر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں نے ماتو شری کو ہمیشہ مندر مانا ہے۔

      وہیں رانا جوڑے کے الزامات پر شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ ان کی پارٹی سے لڑنا ان لوگوں کے لئے مہنگا ثابت ہوگا۔ رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی جوڑے کا نام لئے بغیر اور ’سی -گریڈ فلمی لوگ‘ لفظ کا استعمال کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ کسی کو بھی شیو سینا کو ہندتوا نہیں سکھانا چاہئے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: