ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کانگریس چھوڑنے کی تیاری میں ہیں اشوک چوان؟ آڈیو کلپ وائرل

مہاراشٹر کانگریس ریاستی صدر اشوک چوان اور چندرپور کے ایک کانگریس کارکن کے بیچ مبینہ بات چیت کی ایک آڈیو کلپ ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

  • Share this:
کانگریس چھوڑنے کی تیاری میں ہیں اشوک چوان؟ آڈیو کلپ وائرل
مہاراشٹر کانگریس ریاستی صدر اشوک چوان اور چندرپور کے ایک کانگریس کارکن کے بیچ مبینہ بات چیت کی ایک آڈیو کلپ ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مہاراشٹر کانگریس ریاستی صدر اشوک چوان اور چندرپور کے ایک کانگریس کارکن کے بیچ مبینہ بات چیت کی ایک آڈیو کلپ ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس آڈیو کلپ میں پارٹی کے ذریعہ امیدوار کے انتخاب کے بارے میں بات نہیں سنے جانے کو لے کر مبینہ طور پر اشوک چوان استعفی دینےکی بات کر رہےہیں۔


اس آڈیو کلپ وائرل ہونے کی بعد چوان نے کہا کہ انہیں اس طرح کے کسی ٹیپ کی جانکاری نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے مانا کی چندرپور لوک سبھا سیٹ کے لئے کانگریس امیدوار کے طور پر ونایک بانگڑ کی پنسد کو لے کر پارٹی میں اتفاق نہیں تھا۔


وائرل آڈیو کلپ میں چندرپور کے راجرکر نامی ایک پارٹی کارکن پارٹی امیدوار ونایک بانگڑ کو لے کر شکایت کرتے سنے جا رہے ہیں۔ چوان مبینہ طور سے اس کارکن سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ان سے بات کرنے کے بجائے سی ای سی کے مکل واسنک سے بات کریں۔


اس آڈیو کلپ میں مبینہ طور سے چوان کو کہتے سنا جا سکتا ہے، ’’ کوئی بھی میری بات نہیں سن رہا ہے اور میں استعفی دینے کے موڈ میں ہوں‘‘۔ چوان نے کہا، ’’ چندرپور سیٹ پر اتفاق نہیں ہے۔ یہ میرے اور میری پارٹی کے کارکنان کے بیچ ذاتی بات چیت ہیں۔ میں نے ان آڈیو کلپ کو نہیں سنا ہے جس کے بارے میں آپ بات کر رہے ہیں‘‘۔
First published: Mar 24, 2019 11:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading