ممبئی: ممبئی کے نواحی علاقے ساکی ناکہ میں ایک آبروریزی متاثرہ خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ ٹیمپو کے اندر 34 سالہ خاتون کے آبروریزی کی گئی تھی۔ حادثہ کے بعد خاتون کی حالت اتنی زیادہ خراب ہوگئی تھی کہ انہیں وینٹیلٹر پر رکھنا پڑا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ خاتون اتنی بری طرح سے زخمی ہوگئی تھی کہ ان کے جسم سے کافی زیادہ مقدار میں خون بہنے لگا۔ ہفتہ کو خاتون نے آخری سانس لی۔ یہ حادثہ 2012 کے ’نربھیا‘ سانحہ کی یاد دلاتی ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ ایک افسر نے بتایا کہ حادثہ کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر ملزم موہن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
جمعہ کی صبح پولیس کنٹرول روم کو فون آیا کہ خیرانی روڈ پر ایک شخص ایک خاتون کی پٹائی کر رہا ہے۔ افسر نے بتایا کہ خاتون کا پتہ لگانے کے لئے پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔ خون سے شرابور خاتون کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت راجا واڑی اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ خاتون کے ساتھ آبروریزی کی گئی اور اس کے پرائیوٹ پارٹ (عضو خاص) میں لوہے کی چھڑ سے حملہ کیا گیا۔

ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ خاتون کے ساتھ آبروریزی کی گئی اور اس کے پرائیوٹ پارٹ (عضو خاص) میں لوہے کی چھڑ سے حملہ کیا گیا۔
خاتون کی سنگین حالت جان کر ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر بھی اس کی خیریت معلوم کرنے اسپتال پہنچی تھیں۔ انہوں نے اس بابت میڈیا سے بات چیت میں کہا، ’ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن علاقے میں 9 ستمبر کی رات کو جو حادثہ پیش آیا، وہ بے حد مایوس کن ہے۔ دہلی میں اس طرح کا حادثہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ خاتون کے جسم سے کافی خون بہہ گیا۔ اس کی اتڑیاں نکل گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا حادثہ کسی کے ساتھ دوبارہ نہ ہو۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملزم موہن چوہان کے ساتھ خاتون 10 سے 12 سال تک پہلے ساتھ میں تھی۔
پولیس کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیجکہا جا رہا ہے کہ حادثہ کی رات متاثرہ 8 بجے اپنے گھر سے اپنی بہن کے یہاں جانے کے لئے نکلی تھی۔ حادثہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو ممبئی پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔ سی سی ٹی وی میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ملزم نوجوان خاتون کو بڑی بے رحإی سے پیٹ رہا ہے۔ ایک دیگر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم ٹیمپو سے باہر نکلتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے بعد وہ وہاں سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔