بالی ووڈ میں اداکاری کرنے کیلئے آئی تھی روسی لڑکی ، انسپکٹر پر لگایا کئی مرتبہ آبروریزی کا الزام

ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں شادی کا جھانسہ دے کر ایک غیر ملکی خاتون کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Oct 12, 2019 05:12 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 05:12 PM IST
بالی ووڈ میں اداکاری کرنے کیلئے آئی تھی روسی لڑکی ، انسپکٹر پر لگایا کئی مرتبہ آبروریزی کا الزام

علامتی تصویر

ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں شادی کا جھانسہ دے کر ایک غیر ملکی خاتون کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق 35 سالہ ایک روسی خاتون نے جمعرات کو چیمبور پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایک پولیس افسر شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ مبینہ طور پر 11 سالوں سے ریپ کررہا تھا ۔ ملزم انسپکٹر بھانوداس عرف انل جادھو فی الحال پونے کے پاس پمپری چنچواڑ میں تعینات ہے ۔ چیمبور تھانہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ جادھو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ جادھو سے اس کوایک پانچ سال کا بیٹا بھی ہے ۔

شکایت کے مطابق خاتون کی جادھو سے سال 2004 میں اس وقت ملاقات ہوئی تھی ، جب اس کو اپنے ویزا کی مدت میں توسیع کی ضرورت پڑی تھی ۔ خاتون بالی ووڈ میں کام کی تلاش کررہی تھی اور جادھو نے مبینہ طور پر اس سے کہا تھا کہ وہ کچھ فلم سازوں کو جانتا ہے اور اس کی مدد کرسکتا ہے ۔

Loading...

متاثرہ کے مطابق جادھو نے 2008 میں چیمبور کے ایک ہوٹل میں اس کی پہلی مرتبہ آبروریزی کی تھی ۔ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ جادھو نے فرضی دستاویز کی مدد سے اس کی شناخت بدلنے میں بھی مدد کی ۔ تاکہ وہ ہندوستان میں رہ سکے ۔

Loading...