உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیا نگر پولیس نےخفیہ ایجنسی کے ایک فرضی افسرکوگرفتار کیا، خفیہ ایجنسی کے 4 فرضی آئی کارڈ برآمد

    نیا نگر پولیس نےخفیہ ایجنسی کے ایک فرضی افسرکوگرفتار کیا، خفیہ ایجنسی کے 4 فرضی آئی کارڈ برآمد

    نیا نگر پولیس نےخفیہ ایجنسی کے ایک فرضی افسرکوگرفتار کیا، خفیہ ایجنسی کے 4 فرضی آئی کارڈ برآمد

    ممبئی کے میرا روڈ نیا نگر پولیس نے بھارتی انٹلی جنس ایجنسی کے ایک فرضی افسر کو چار جعلی آئی کارڈ اور انڈین آرمڈ فورسز کے نشان کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

    • Share this:
    نیا نگر: ممبئی کے میرا روڈ نیا نگر پولیس نے بھارتی انٹلی جنس ایجنسی کے ایک فرضی افسر کو چار جعلی آئی کارڈ اور انڈین آرمڈ فورسز کے نشان کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اس شخص کو  پال گھرکے وسئی علاقے سےگرفتارکیا ہے، جس نے ملزم کو سرکاری اداروں کے فرضی آئی کارڈ بنائے تھے۔

    اے سی پی ششی کانت بھوسلے سے موصولہ معلومات کے مطابق 25 اگست کی رات  نشے میں دھت  ایک شخص میرا چوک میں پولیس چوکی میں داخل ہوا اور کہا کہ پولیس نے کورونا قوانین کے پیش نظر صرف چند دکانیں بند کی ہیں باقی دکانیں کون بند کرے گا اس وقت شانتی نگر پولیس چوکی میں تعینات دو پولیس اہلکاروں نے نشے میں دھت شخص سے کہا کہ وہ شور نہ مچائےمگر جب وہ نہیں مانا تو  اسے اپنے ساتھ نیا  نگر پولیس اسٹیشن  لے آئے۔

    ممبئی کے میرا روڈ نیا نگر پولیس نے بھارتی انٹلی جنس ایجنسی کے ایک فرضی افسر کو چار جعلی آئی کارڈ اور انڈین آرمڈ فورسز کے نشان کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
    ممبئی کے میرا روڈ نیا نگر پولیس نے بھارتی انٹلی جنس ایجنسی کے ایک فرضی افسر کو چار جعلی آئی کارڈ اور انڈین آرمڈ فورسز کے نشان کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔


    نیا نگر پولیس اسٹیشن  آنے کے بعد بھی اس شخص کا ہنگامہ کم نہیں ہوا تو تھانے میں تعینات افسر نے اسے پولیس عملے کے ساتھ اس کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے لئے بھیجا ، نشے میں دھت شخص نے خود کو بھارتی خفیہ ایجنسی کا افسر بتایا اور پولیس اہلکاروں کو خفیہ ایجنسی کا آئی کارڈ نکال کر دکھایا  نیا نگر پولیس نے جب انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ سے حراست میں لئے گئے شخص کے بارے میں معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ محکمہ انٹیلی جنس کا کارڈ فرضی ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزم سے سنجیدگی سے پوچھ گچھ کی اور اس کے گھر کی تلاشی لی تو پولیس کو وہاں سے مختلف بھارتی ایجنسیوں کے مزید تین فرضی شناختی کارڈ ملے۔

    اس پورے معاملے میں پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے جو ملزم کو جعلی شناختی کارڈ بناتا تھا۔ ملزم جس کے پاس خفیہ ایجنسیوں اور دیگر بھارتی محکموں کے فرضی آئی کارڈ رکھنےوالا ملزم میرا روڈ کے پونم ساگر کمپلیکس کا رہنے والا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: