உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra Political Crisis: سنجے راوت کا دعویٰ- آج صبح فون پر ایکناتھ شندے سے ایک گھنٹے ہوئی بات چیت

    شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح باغی لیڈر ایکناتھ شندے سے فون پر ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی ہے۔

    شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح باغی لیڈر ایکناتھ شندے سے فون پر ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی ہے۔

    شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے دعویٰ کیا کہ ایکناتھ شندے ہمارے بہت پرانے پارٹی رکن ہیں، وہ ہمارے دوست ہیں، ہم نے دہائیوں تک ساتھ میں کام کیا ہے۔ نہ تو ان کے لئے آسان ہے اور نہ ہی ہمارے لئے ایک دوسرے کو چھوڑنا۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے حکومت کو لے کر تعطل برقرار ہے۔ باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ 40 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس درمیان ادھو ٹھاکرے نے آج اپنی کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے۔ شیو سینا کے ایک سینئر لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے پیر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے گزارش کی کہ وہ بی جے پی کے ساتھ پھر سے اتحاد کرلیں۔ اس درمیان گجرات کے سورت میں ایک ہوٹل میں رکھے گئے اراکین اسمبلی کو ایک اسپیشل فلائٹ سے آسام بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آسام میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ اس سے پہلے شیو سینا کے وزیر ایکناتھ شندے نے پارٹی سے بغاوت کرنے کے بعد کچھ اراکین اسمبلی کو بی جے پی کے زیر اقتدار گجرات میں رکھا تھا۔

      شندے سے فون پر ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی: سنجے راوت

      شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایکناتھ شندے سے ایک گھنٹے تک فون پر بات چیت کی۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ ایکناتھ شندے ہمارے بہت پرانے پارٹی رکن ہیں، وہ ہمارے دوست ہیں، ہم نے دہائیوں تک ساتھ میں کام کیا ہے۔ نہ تو ان کے لئے آسان ہے اور نہ ہی ہمارے لئے ایک دوسرے کو چھوڑنا۔ میں نے آج صبح ان سے ایک گھنٹے تک بات چیت کی اور پارٹی سربراہ کو اس بارے میں مطلع کردیا گیا۔

      اقتدار گنوا دیں گے، لیکن ہم لڑتے رہیں گے: سنجے راوت

      شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ جو اراکین اسمبلی ایکناتھ شندے کے ساتھ ہیں، ان سے بات چیت چل رہی ہے، سب شیو سینا میں رہیں گے۔ ہماری پارٹی ایک لڑاکو ہے، ہم مسلسل جدوجہد کریں گے، کم ازکم ہم اقتدار کھو دیں گے، لیکن ہم لڑتے رہیں گے۔

      مہاراشٹر کانگریس کے آبزرور اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ ممبئی پہنچ گئے ہیں۔
      مہاراشٹر کانگریس کے آبزرور اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ ممبئی پہنچ گئے ہیں۔


      کانگریس کے اراکین اسمبلی بکاو نہیں: کمل ناتھ

      اس درمیان مہاراشٹر کانگریس کے آبزرور اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی ANI سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’آج ملک میں سودے کی سیاست ہو رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کی مثال آپ جانتے ہیں۔ یہ سیاست ہمارے آئین کے خلاف ہے اور مستقبل کے لئے خطرے کے بات ہے۔ شیو سینا کو خود طے کرنا ہے کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی سے کیسے بات کریں گے۔ کانگریس کے اراکین اسمبلی بکاو نہیں ہیں‘۔

      سنجے راوت کے گھر کے باہر لگے بینر

      مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان ممبئی میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت کی رہائش گاہ کے باہر ایک بینر لگایا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، یہ بینر شیو سینا کونسلر دیپ مالا بڑھے نے لگایا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: