ممبئی: مہاراشٹر میں ابھی سیاسی تعطل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پہلے حکومت کی تشکیل کو لے کر جاری رسہ کشی چلی تو اب مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر عہدے کو لے کر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ اسمبلی کے اسپیکر عہدے کے لئے مہا وکاس اگھاڑی نے بی جے پی رکن اسمبلی راہل نارویکرکے خلاف شیو سینا رکن اسمبلی راجن سالوی کو میدان میں اتارا ہے۔
راجن سالوی نے آج اسپیکر عہدے کے الیکشن کے لئے نامزدگی داخل کردیا۔ واضح رہے کہ اسمبلی اسپیکر کے لئے کل یعنی 3 جولائی کو الیکشن ہونے والا ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر بالا صاحب تھوراٹ نےکہا کہ ہم نے شیو سینا رکن اسمبلی راجن سالوی کی پرچہ نامزدگی داخل کرائی ہے۔ اسپیکر عہدے کے امیدوار کے لئے پہلے کانگریس نے دعویٰ کیا تھا، لیکن ہم نے شیو سینا اور این سی پی کے ساتھ میٹنگ کی اور ایک رضامندی کے ساتھ راجن سالوی کو امیدوار بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔مہاراشٹر میں 4 جولائی کو شندے حکومت کو فلور ٹسٹ کا سامنا، CM نے کہا- ہمارے پاس 170 سے زیادہ اراکین اسمبلیواضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسپیکر کا عہدہ دو سال سے خالی ہے۔ نانا پٹولے کے اسپیکر عہدہ چھوڑنے کے بعد سے ہی اسپیکر عہدہ خالی ہے۔ جمعہ کے روز بی جے پی رکن اسمبلی راہل نارویکر نے اسپیکر عہدہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔
بی جے پی نے پہلی بار رکن اسمبلی بنے راہل نارویکر کو جمعہ کے روز مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ نارویکر ممبئی کے کولابا اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی ہیں۔ نارویکر این سی پی لیڈر رام راجے نمبلکر کے داماد ہیں۔ واضح رہے کہ تین جولائی کو ہی ایکناتھ شندے حکومت کی اکثریت ثابت کرنے کے لئے اسمبلی کی دو روزہ خصوصی سیشن بلائی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔