ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی: کالا کھوڑا چوک کو اسرائیلی وزیراعظم کے نام پرموسوم کرنےکی مخالفت،عدالت سے رجوع ہوگی رضا اکیڈیمی

رضا اکیڈیمی کے جنرل سکریٹری سعید نوری نے کہاکہ آخر کار شمعون پیریز کا نام کیوں رکھا جارہاہے۔ ہمارا میونسپل کارپوریشن سے پر زور مطالبہ ہے کہ ان کے نام کو فوری طور پر رد کیا جائے۔ اگر ایسا نہیں کیاگیا تو ہم عدالت سے رجوع ہوں گے۔

  • Share this:

ممبئی: کالا کھوڑا میں واقع چوک کانام اسرائیل کے سابق وزیر اعظم شمعون پیریز کے نام منسوب کرنے سے پہلے تنازع میں گھر گیا ہے۔ رضا اکیڈیمی نے جہاں اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے وہیں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے بھی میونسپل کمشنر اقبال چہل کو لیٹر دے کرکالا گھوڑا چوک کا نام اسرائیل کے سابق وزیر سے منسوب کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ رضا اکیڈیمی کے جنرل سکریٹری محمد سعید نوری نے میونسپل کمشنر کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا کہ فوری طو رپرشمعون پیریز کے نام پر چوک کا افتتاح نہ کیا جائے اگر ایسا کیاگیا تو ہم جمہوری طریقے سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

رضا اکیڈیمی کے جنرل سکریٹری سعید نوری نے کہاکہ آخر کار شمعون پیریز کا نام کیوں رکھا جارہاہے۔ ہمارا میونسپل کارپوریشن سے پر زور مطالبہ ہے کہ ان کے نام کو فوری طور پر رد کیا جائے۔ اگر ایسا نہیں کیاگیا تو ہم عدالت سے رجوع ہوں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ شمعون پیریز نے اس ملک میں کون سی خدمات انجام دی ہیں، ملک کا کون سا فائدہ کیا ہے۔ ان کے نام پر کیوں چوک کا نام رکھا جارہاہے۔ کسی بھی قیمت پر ہم لوگوں کے لئے یہ نا قابل قبول او ر ناقابل برداشت ہے۔ سعید نوری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل ایک ظالم ملک ہے۔ جس نے مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ وہاں کے ہزاروں مسلمانوں کو طرح طرح سے اذیتیں پہنچائی جارہی ہیں۔ فلسطینیوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ بچوں کو مارا جارہا ہے، کتنی عورتیں بیوہ ہوگئیں اور کتنے بچے یتیم ہوگئے۔ ایسے ظالم حکمراں کے نام پر چوک کا نام رکھنا نہایت ہی افسوسناک بات ہے۔

رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری محمد سعید نوری نے میونسپل کمشنر کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا کہ فوری طو رپرشمعون پیریز کے نام پر چوک کا افتتاح نہ کیا جائے
رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری محمد سعید نوری نے میونسپل کمشنر کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا کہ فوری طو رپرشمعون پیریز کے نام پر چوک کا افتتاح نہ کیا جائے

سعید نوری نے کہا کہ بتایا جاتا ہے کہ اس تقریب میں اسرائیلی قونصلیٹ کے لوگ شامل ہونے والے ہیں۔ بہر حال ہم جمہوری راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہے اس صورت میں ہم قانون کی پاسداری کرتے ہوئے احتجاج کریں گے۔سعید نوری نے مزید کیا کہ آج رات 9 بجے ہم اپنے ایڈو کیٹ سے قانونی صلاح مشورہ کرنے کے بعد عدالت سے رجوع ہوں گے، مجھے امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

وسیم انصاری کی رپورٹ

Published by: Mirzaghani Baig
First published: Feb 23, 2021 06:30 PM IST