ممبئی: ممبئی میں ایک خاتون نے شوہر کا قتل کردیا۔ بند کمرے میں عاشق کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کو انجام دیا۔ مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کے ساتھ ساتھ اس کے عاشق کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ یہ معاملہ گوونڈی علاقے کا ہے۔ دراصل ایک خط کے ذریعہ خاتون کے شوہر کو دونوں کے ناجائز تعلقات کا پتہ چل گیا تھا۔ اس کے بعد قتل کی اس واردات کو انجام دیا گیا۔
نظیرہ خان (32)اور صدر عالم (34) دونوں کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور اس کے عاشق کو جمیل خان نے گھر کے اندر دیکھ لیا تھا۔ اس کے بعد دونوں نے مل کر جمیل پر کچن کے چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔
نظیرہ خان اور جمیل خان کی شادی دو سال پہلے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم نظیرہ کی یہ دوسری شادی تھی، لیکن اقتصادی طور پر کمزور ہونے کے سبب جمیل خان، نظیرہ خان کو زیادہ بہتر زندگی نہیں دے سکا، تو وہ ایک دوکان پر کام کرنے لگی، جہاں اس کی ملاقات عالم سے ہوئی اور پھر دونوں کا افیئر ہوگیا۔
اتوار کو تقریباً دو بجے جمیل نے نظیرہ اور عالم کو گھر میں دیکھ لیا تو وہ بیوی سے مارپیٹ کرنے لگا۔ اس دوران خاتون اور اس کے عاشق نے مل کر جمیل خان کا قتل کردیا.
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔