உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    منور رانا کو MP کے وزیر وشواس سارنگ نے آڑے ہاتھوں لیا، ممتاز شاعر سے متعلق کہہ دی اتنی بڑی بات

    منور رانا کو MP کے وزیر وشواس سارنگ نے آڑے ہاتھوں لیا

    منور رانا کو MP کے وزیر وشواس سارنگ نے آڑے ہاتھوں لیا

    مدھیہ پردیش کے وزیر صحت وشواس سارنگ نے ممتاز شاعر منور رانا پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے منور رانا کو ملک کا غدار بتایا ہے۔ سؤوشواس سارنگ نے کہا کہ منور رانا کی کتھنی اور کرنی میں فرق ہے۔

    • Share this:
      بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر صحت وشواس سارنگ نے ممتاز شاعر منور رانا پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے منور رانا کو ملک کا غدار بتایا ہے۔ سؤوشواس سارنگ نے کہا کہ منور رانا کی کتھنی اور کرنی میں فرق ہے۔ ایسی رخنہ اندازی لوگوں کے خیالات کو عوام نے نست ونابود کیا۔ منور رانا شاعروں منہ میں کچھ اور منہ میں کچھ اور رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ ذات پات کی سیاست کرتے ہیں۔

      وزیر وشواس سارنگ نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کو لے کر کانگریس پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اب جو بھی سوابھیمانی کانگریسی ہے وہ نہرو فیملی کی خوشنودی نہیں کریں گے۔ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو عوام نے بڑا پیغام دے دیا ہے۔ بغیر قابلیت کے پارٹی کی ذمہ داری نہیں دی جانی چاہئے۔ ایک خاندان اور مخوص شخص کی پارٹی کانگریس ہے۔

      پچمڑھی میں ہوگی حکومت کی چنتن میٹنگ

      وزیر وشواس سارنگ نے حکومت کے چنتن کیمپ پر بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ چنتن کیپ پچمڑھی میں ہوگا۔ اس میں ترقی کے روڈ میپ اور اسکیموں پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوگا۔ عوامی فلاحی اسکیموں کو موثر بنانے کے لئے غوروخوض ہوگا۔ یہ چنتن کیمپ 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔ کابینہ کے کام کاج کو لے کر بھی اس میں چرچا ہوگی۔ وزیر اعلیٰ شیو راج وزرا سے بات چیت کریں گے۔

      کمل ناتھ کی ایوان میں غیر موجودگی پر سیاست

      پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج آنے کے بعد ریاست کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ اسمبلی سیشن سے اپوزیشن لیڈر کمل ناتھ کی غیر موجودگی پر بھی سیاست ہو رہی ہے۔ وشواس سارنگ نے کہا کہ اپوزیشن اسمبلی سیشن کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔ اپوزیشن کی ترقی سے کوئی لینا دینا نیہں۔ اپوزیشن ہنگامے کے لئے ایوان کا استعمال کرتا ہے۔

      منور رانا نے کہی تھی یہ بات

      آپ کو بتادیں کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد ممتاز شاعر منور رانا نے کہا تھا کہ اگر یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیر اعلیٰ بنتے ہیں تو وہ یوپی چھوڑ دیں گے۔ گزشتہ دنوں جب یوپی اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے اور ریاست میں ایک بار پھر یوگی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مکمل اکثریت حاصل کی تو منور رانا سوشل میڈیا پر ٹرول کئے جانے لگے۔ انٹرنیٹ صارفین انہیں یوپی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آئے۔ خبریں یہاں تک آئیں کہ بی جے پی کے کچھ کارکنان نے منور رانا کا مغربی بنگال کا ٹکٹ کٹوا دیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: