ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

معروف شاعر منور رانا کا بڑا بیان، کہا- یوگی حکومت میں ہوتی ہے عجیب سی الجھن، اسدالدین اویسی کے لئے کہہ دی یہ بڑی بات

معروف شاعر منور رانا (Poet Munawwar Rana) نے یوگی حکومت (Yogi Government) کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے حالات اچھے نہیں اور یہاں عجیب سی الجھن ہوتی ہے۔

  • Share this:
معروف شاعر منور رانا کا بڑا بیان، کہا- یوگی حکومت میں ہوتی ہے عجیب سی الجھن، اسدالدین اویسی کے لئے کہہ دی یہ بڑی بات
معروف شاعر منور رانا کا بڑا بیان، کہا- یوگی حکومت میں ہوتی ہے عجیب سی الجھن

لکھنو: ملک کے مشہورومعروف شاعر منور رانا (Poet Munawwar Rana) نے اترپردیش کی یوگی حکومت (Yogi Government) پر جم کر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں حالات اچھے نہیں ہیں۔ پہلی بار عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس نے پیسہ لے کر قربانی کرنے دی۔ منور رانا نے مزید کہا کہ یوگی حکومت میں عجیب سی الجھن ہوتی ہے۔ اگر مجھے بھی گرفتار کریں گے تو این ایس اے (NSA) لگا دیں گے۔ وہ بتا دیں گے کہ مجھ سے بھی ملک کو خطرہ ہے۔


منور رانا نے کہا کہ یوگی حکومت میں عجیب سی الجھن ہوتی ہے۔ اگر مجھے بھی گرفتار کریں گے تو این ایس اے لگا دیں گے۔
منور رانا نے کہا کہ یوگی حکومت میں عجیب سی الجھن ہوتی ہے۔ اگر مجھے بھی گرفتار کریں گے تو این ایس اے لگا دیں گے۔


وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ کو لے کہی یہ بات


اس کے علاوہ منور رانا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو کمزور آنکھوں کا نہیں ہونا چاہئے۔ حکومت نے پولیس کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی اور اسدالدین اویسی کی آئی ٹی سیل مجھے گالیاں دیتی ہے۔ جبکہ آج ہی ایک شخص نے مجھے فون کرکے گندی گالیاں دی ہیں۔

 عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا نے کہا کہ اسد الدین اویسی جیسے لوگوں نے ہندو مسلمانوں کے درمیان دوریاں بڑھائی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا نے کہا کہ اسد الدین اویسی جیسے لوگوں نے ہندو مسلمانوں کے درمیان دوریاں بڑھائی ہیں۔


اویسی جیسے لوگوں نے ہندو - مسلمانوں کے درمیان بڑھائی دوریاں

عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا نے کہا کہ اسد الدین اویسی جیسے لوگوں نے ہندو مسلمانوں کے درمیان دوریاں بڑھائی ہیں۔ پہلے میں خود رام لیلا اور کمبھ میلے میں جاتا تھا۔ ہم نے ایودھیا جاکر چڑھاوا بھی چڑھایا۔ میرا بھی ایودھیا دیپ اتسو میں جانے کا دل ہے، لیکن اب پولیس مجھے دیپ اتسو میں جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ پہلے ہم شان سے جیتے تھے، لیکن آج ڈر لگتا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ ہم خود کو ہندووں کا سب سے اچھا دوست ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ اسدالدین اویسی جیسے لوگوں نے ہندو - مسلمانوں کے درمیان دوریاں بڑھائی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 12, 2020 10:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading