مونگیر: بہار سے انسانی حساسیت اور رشتوں کو تار تار کرنے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 14 سال کی بیٹی کے ساتھ اس کا درندہ باپ ہی 4 ماہ سے بار بار آبروریزی کرتا رہا۔ پہلے تو نابالغ بچی شرم کی وجہ سے خاموش رہی، لیکن پھر باپ کے ظلم سے تنگ آکر وہ تھانہ جاپہنچی۔ اس نے جب پولیس اہلکاروں کو اپنی آپ بیتی سنائی تو پولیس بھی جان کر حیران رہ گئی۔
متاثرہ بچی نے کہا کہ پولیس چاچا، میرے والد روز گندہ کام کرتے ہیں۔ نابالغ کے بیان پر پولیس نے زانی والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ والد کے ذریعہ بیٹی کی آبروریزی کا یہ حادثہ مونگیر ضلع کا ہے۔ حویلی کھڑگ پور تھانہ علاقے میں ہوئے اس حادثہ کے بارے میں 14 سالہ نابالغ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد گزشتہ 4 ماہ سے کبھی کپڑا دلانے کبھی چاکلیٹ دلانے اور کبھی میلہ گھمانے کے نام پر اس کے ساتھ بار بار آبروریزی کی۔
یہ بھی پڑھیں۔PHOTOS: مسلم لڑکی نے مذہب اسلام ترک کرکے ہندو لڑکے سے کرلی شادی، راہل کے لئے اقرا بنی ‘اشکا‘یہ بھی پڑھیں۔کافی بڑی ہوگئی ہیں ’کسوٹی زندگی کی‘ میں اسنیہا کا رول نبھانے والیں شریا شرما، دیکھیں PICSنابالغ کے مطابق، پاپا یہ بات ماں کو بھی بتانے سے منع کرتے تھے۔ ایک بار اس نے اپنی ماں کو اس کے بارے میں بتانے کی کوشش کی تو والد نے اسے ڈنڈے سے بہت پیٹا تھا۔ نابالغ نے بتایا کہ جمعہ کو اس کی ماں نانی کے گھر گئی تھی۔ وہیں گھر میں اکیلے رہنے کے سبب اس کے والد نے ایک بار پھر اس کے ساتھ گندہ کام کیا، جس کے بعد پریشان ہوکر وہ رات کو اکیلے ہی تھانہ پہنچ گئی، جہاں اس نے پولیس کو ساری جانکاری دی۔
پولیس نے جانکاری ملتے ہی پولیس کے ذریعہ زانی والد کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ نابالغ بچی کو میڈیکل جانچ کے لئے پولیس کے ذریعہ ضلع اسپتال لایا گیا۔ مونگیر ایس پی جگو ناتھ ریڈی جلا ریڈی نے بتایا کہ نابالغ کا میڈیکل چیک اپ کروایا جا رہا ہے۔ بچی کے بیان پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے ذریعہ ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔