ہوم » نیوز » وطن نامہ

مکہ مکرمہ میں المناک سانحہ : ہندوستان سے جانے والی منیزہ احمد اور مومنہ اسماعیل جاں بحق ہوگئیں

نئی دہلی: مکہ معظمہ میں کل شام کرین گرنے کے المناک سانحہ میں دو ہندوستانی عازمین حج جاں بحق ہوئے جبکہ تقریباً 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 12, 2015 09:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مکہ مکرمہ میں المناک سانحہ : ہندوستان سے جانے والی منیزہ احمد  اور مومنہ اسماعیل جاں بحق ہوگئیں
نئی دہلی: مکہ معظمہ میں کل شام کرین گرنے کے المناک سانحہ میں دو ہندوستانی عازمین حج جاں بحق ہوئے جبکہ تقریباً 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

نئی دہلی: مکہ معظمہ میں کل شام کرین گرنے کے المناک سانحہ میں دو ہندوستانی عازمین حج جاں بحق ہوئے جبکہ تقریباً 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ حرم شریف کے ایک حصے میں تعمیراتی کام کے دوران اچانک ایک کرین گرنے سے زیر تعمیر ایک عمات کی چھت منہدم ہوجانے سے اس کی زد میں آکر تقریباً 107 عازمین ہلاک اور 200 سےزائد دیگر زخمی ہوگئے۔


جاں بحق ہونے والے ہندوستانی عازمین میں سے ایک کی شناخت کیرلا کی مومنہ اسمعیل کے طور پر کی گئی ہے جو کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے ذریعہ سفر حج پر گئی تھیں۔ جان بحق ہونے والے دوسرے عازمین حج کی شناخت آسنسول کی منیزہ احمد کے طور پر کی گئی ہے جن کا کور نمبر ڈبلیو بی ایف 1751 بتایا گیا ہے۔


دہلی حج کمیٹی کے مطابق زخمی ہندوستانی عازمین کے نام صابرہ بیگم انصاری اور توصل حسین انصاری ابوالفضل انکلیو اوکھلا۔ دہلی، غلام سرور (پنجاب)، عبدالعزیز (مدھیہ پردیش)، عبدالمجید اور جلیل الرحمن(جبل پور۔ مدھیہ پردیش)، انور نیاز (بنارس۔ یو پی)، مجیب شیخ (تلنگانہ)، محمد رفیق اور یاسمین بی (مہاراشٹر) اور عبدالسلام عثمانی اور فرحانہ پروین (بہار)، محمد حسن علی (مغربی بنگال)، سفرہ بی اور محمد یونس (حیدرآباد) بتائے گئے ہیں۔

First published: Sep 12, 2015 08:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading