ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مرشد آباد کی تاریخی حیثیت پر منعقد ہوگا فیسٹیول ، جانیں کیا ہے اس فیسٹیول کا مقصد

یہ فیسٹیول مرشدآباد میں ہی منعقد کیا جائے گا ، جہاں نوابی ادوار کی تہذیب وثقافت کو سامنے کو لانے کی کوشش کی جائے گی ۔

  • Share this:
مرشد آباد کی تاریخی حیثیت پر منعقد ہوگا فیسٹیول ، جانیں کیا ہے اس فیسٹیول کا مقصد
مرشد آباد کی تاریخی حثیت پر منعقد ہوگا فیسٹیول ، جانیں کیا ہے اس فیسٹیول کا مقصد

بنگال کے مرشد آباد کو سیاحتی طور پر ترقی دینے کے لئے مرشدآباد ہیریٹیج سوسائٹی اگلے 24 سے 26 جنوری تک مرشدآباد فیسٹیول کا انعقاد کرنے جارہی ہے ۔ یہ فیسٹیول مرشدآباد میں ہی منعقد کیا جائے گا ، جہاں نوابی ادوار کی تہذیب وثقافت کو سامنے کو لانے کی کوشش کی جائے گی ۔  اس فیسٹیول سے مرشداباد کی معیشت کو بھی فروغ ملنے کی امید کا اظہار کیا گیا ہے ۔ سوسایٸٹی کے صدر پردیپ چوپڑا نے مرشدآباد میں تاریخی مکانات کو گود لینے کا ارداہ ظاہر کرتے ہوٸے سیاحتی طور پر مرشدآباد کو سامنے لانے سے یہاں کی پسماندگی دور ہونے کی امید ظاہر کی ۔


نوابی شہر مرشدآباد اپنی تاریخی حیثیت کی یاد خود دلاتا ہے ۔ یہاں موجود محلات ، مساجد اور مندر اس شہر کے ترقی یافتہ ہونے کے دلیل تو دیتے ہیں ، لیکن آج یہ علاقہ ملک کے پسمنادہ ترین اضلاع میں شمار کیا جاتا ہے ، جہاں روزگار کے کم وساٸل کی وجہ سے لوگ  دیگر شہروں اور یاستوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ۔


مغربی بنگال کا مرشدآباد ضلع تاریخی ورثے سے مالا مال ہے ۔
مغربی بنگال کا مرشدآباد ضلع تاریخی ورثے سے مالا مال ہے ۔


مغربی بنگال کا مرشدآباد ضلع تاریخی ورثے سے مالا مال ہے ۔ گنگا اور بھاگیرتی ندی کے درمیان واقع یہ ضلع کئی صدی قبل سے معاشی اعتبار سے ریاست کا کافی اہم ضلع تھا۔ یہاں ریشم کپڑوں کی تجارت ہوتی تھی ، جس کی وجہ سے دنیا بھر سے بالخصوص ایران اور مشرق وسطی کے ممالک سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں آکر آباد ہوگئے۔

نوابی شہر مرشدآباد اپنی تاریخی حیثیت کی یاد خود دلاتا ہے ۔


مرشد قلی خان ڈھاکہ سے منتقل ہوکر مرشدآباد منتقل ہوئے ۔ اس کی وجہ سے مقصود پور کانام مرشدآباد نام رکھ دیا گیا ۔ 1757 میں نواب سراج الدولہ کے زوال کے ساتھ ہی مرشدآباد ضلع تنزلی کا شکار ہوگیا اور آج یہ ضلع ہندوستان کا پسماندہ ترین ضلع بن گیا ہے ۔ اس وقت اس ضلع میں 70فیصد مسلم آبادی ہے ، مگر یہاں کے مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بد تر ہے ۔
First published: Jan 15, 2020 10:32 PM IST