ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مسلم مخالف پروپیگنڈہ: شرپسند عناصر سے ہوشیار رہنےکی مسلم قائدین و دانشوروں کی اپیل

بیان میں اسلامی برادری سے بھی اپیل کی گئی ہےکہ وہ کسى طرح شرپسندعناصرکے افواہوں کا شکار نہ ہوں اور مشکل وقت میں کورونا کےعلاج میں مصروف اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

  • Share this:
مسلم مخالف پروپیگنڈہ: شرپسند عناصر سے ہوشیار رہنےکی مسلم قائدین و دانشوروں کی اپیل
علامتی تصویر

نئی دہلی: ملک کے ایک سے زیادہ مسلم قائدین اور دانشوروں نے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے تناظر میں پیدا شدہ مبینہ فرقہ وارانہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ یہاں ایک بیان جاری کیا گیا ہےکہ بعض حلقوں کی جانب سے مسلم تنظیموں اور افراد کو مبینہ طور پر نشانہ بنا کر پورے ماحول کو پراگندہ کرنے اور یہ باور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے گویا مسلم معاشرہ کرونا کے انسداد کے طبى اقدامات کا مخالف ہے۔


بیان میں اس منفی پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہوئے زور دے کرکہا گیا ہےکہ حالات کے نازک موڑ پرہندوستان سمیت ساری دنیا میں کورونا سے لوہا لینے والے ڈاکٹروں اور تمام طبى عملہ کے اراکین کے ساتھ، جو غیر معمولی خدمات انجام دے رہے ہیں، بھرپور تعاون کیا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ بیان میں اسلامی برادری سے بھی اپیل کی گئی ہےکہ وہ کسى طرح شرپسند عناصرکے افواہوں کا شکار نہ ہوں اور مشکل وقت میں کورونا کےعلاج میں مصروف اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔


مسلم قائدین و دانشوروں نے شرپسند عناصر سے ہوشیار رہنےکی اپیل کی ہے۔ فائل فوٹو
مسلم قائدین و دانشوروں نے شرپسند عناصر سے ہوشیار رہنےکی اپیل کی ہے۔ فائل فوٹو


واضح رہےکہ ملک کے بعض مقامات پر طبی عملے اور سرکاری کارندوں کےساتھ مبینہ مارپیٹ اور بدسلوکی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جوکہ انتہائی افسوس ناک ہیں۔ اسی طرح لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور من مانی دراصل مصیبتوں کو دعوت دینے والا عمل ہے، جس سے بہرحال بچا جانا چاہئے۔ حکومت سے یہ بھی اپیل کی گئی ہےکہ وہ اس معاملے میں تحمل سےکام لےاور انتظامی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکدم سے ناقابلِ ضمانت دفعات کے تحت مقدمات قائم نہ کئے جائیں۔ بیان پر دستخط کرنے والوں میں مولانا سید کلب صادق، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، مفتی مکرم احمد، پروفیسر عرفان حبیب، ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید، مفتی عطا الرحمن قاسمی، ڈاکٹر علی جاوید، ظفر آ غا، معصوم مرادآبادی اور فرحت رضوی شامل ہیں۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو
First published: Apr 06, 2020 02:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading