زائرہ وسیم کے فیصلہ پرمسلم مذہبی رہنماوں کی رائے، یہ فیصلہ قابل تعریف

بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کے فلمی دنیا کوچھوڑنے کے فیصلے پرشیعہ مسلم مذہبی رہنما اور دارالعلوم دیوبند کے ترجمان نے استقبال کیا۔

Jun 30, 2019 10:36 PM IST | Updated on: Jun 30, 2019 10:36 PM IST
زائرہ وسیم کے فیصلہ پرمسلم مذہبی رہنماوں کی رائے، یہ فیصلہ قابل تعریف

زائرہ وسیم کے فیصلے کا مسلم مذہبی رہنماوں نے استقبال کیا۔

بالی ووڈ میں 'دنگل گرل' کے نام سے مشہورزائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو الوداع کہنے کا انکشاف کیا۔ زائرہ وسیم نے کہا کہ انہوں نے مذہبی عقائد کے سبب یہ فیصلہ لیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کے اس فیصلے پرلکھنو کے مسلم مذہبی رہنما نے استقبال کیا۔ دارالعلوم کےترجمان مولانا سفیان نظامی نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا کہ مذہب پرعمل کرنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ مذہب اسلام میں اگرانہوں نےاس طرح کا کوئی فیصلہ لیا ہےتوہم اس کا استقبال کرتے ہیں۔

مولانا سفیان نظامی کہتے ہیں کہ اس ملک کے اندرہرشخص کو فیصلہ لینے کا حق ہے۔ وہیں زائرہ وسیم نے اپنی ضمیر کی آوازکو سن کریہ فیصلہ لیا ہے۔ دارالعلوم کے ترجمان آگے کہتے ہیں کہ اگرانہوں نے یہ فیصلہ کسی کے دباو میں لیا ہوتا تو اس موضوع پران سے بات کی جاتی۔ سب سے خاص ہے کہ اپنے مذہب کے لئے زائرہ وسیم کا لیا گیا فیصلہ قابل خیرمقدم ہے۔

Loading...

ملک کے معروف مذہبی رہنما اورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئررکن مولانا کلب جواد نے زائرہ وسیم کے اس قدم کا استقبال کیا۔ کلب جواد نے کہا کہ میں ان کے اس فیصلے کی سراہنا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جوبھی فلمیں بنے، اس میں عوام کے لئے کوئی پیغام ہو۔

مولانا کلب جواد اور مولانا سفیان احمد نے زائرہ وسیم کے فیصلے کا استقبال کیا۔ مولانا کلب جواد اور مولانا سفیان احمد نے زائرہ وسیم کے فیصلے کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے آج صبح اپنی سوشل میڈیا اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا ہےکہ 5 سال پہلے میں نے جوفیصلہ لیا تھا، اس نے میری زندگی بدل دی، میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ میرا یہ سفرکافی تھکانے والی رہی، ان پانچ سالوں میں میں اپنی ضمیر سے لڑتی رہی، چھوٹی سی زندگی میں اتنی طویل لڑائی نہیں لڑسکتی، اس لئے میں اس فیلڈ سےاپنا رشتہ توڑرہی ہوں۔ میں بہت سوچ سمجھ کریہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2017 میں زائرہ وسیم نے فلم 'سیکریٹ سپراسٹار' میں بھی عامرخان کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم کے لئے زائرہ وسیم کوفلم فیئربیسٹ ایکٹرس کریٹک کا ایوارڈ ملا تھا۔ چھوٹی سی عمر میں ہی زائرہ وسیم کو کئی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Loading...