مسلم ووٹرز کا الزام۔ ہم ووٹ نہ ڈال پائیں اس لئے بند کیا گیا ہے ای وی ایم

اترپردیش کے کاسگنج میں مسلم خاتون رائے دہندگان نے الزام لگایا ہے کہ جان بوجھ کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) کو بند کیا گیا ہے تاکہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں

Apr 23, 2019 09:48 AM IST | Updated on: Apr 23, 2019 09:48 AM IST
مسلم ووٹرز کا الزام۔ ہم ووٹ نہ ڈال پائیں اس لئے بند کیا گیا ہے ای وی ایم

مسلم ووٹرز کا الزام۔ ہم ووٹ نہ ڈال پائیں اس لئے بند کیا گیا ہے ای وی ایم

اترپردیش کے کاسگنج میں مسلم خاتون رائے دہندگان نے الزام لگایا ہے کہ جان بوجھ کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) کو بند کیا گیا ہے تاکہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔ معاملہ نباب ترورا بوتھ نمبر 320 کا ہے۔ یہاں پر لوگ گھنٹوں سے قطار میں لگے ہیں لیکن ابھی تک ووٹنگ شروع نہیں ہو پائی ہے۔ مسلم خاتون ووٹرز کے الزام پر ابھی تک کسی کا بیان نہیں آیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2019 کے تیسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ اس میں اترپردیش کی 10 سیٹیں شامل ہیں۔ اسی مرحلہ میں کاسگنج میں بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان 10 سیٹوں میں مرادآباد، رام پور، سنبھل، فیروزآباد، مین پوری، ایٹا، ( کاسگنج)، بدایوں، آنولا( بریلی)، بریلی اور پیلی بھیت شامل ہیں۔

Loading...

آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں، ان اضلاع میں ووٹنگ کے مدنظر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Loading...