ہوم » نیوز » وطن نامہ

رمضان المبارک : مسلمانوں کی بمپر ووٹنگ ۔ دہلی کے مسلم علاقوں میں پولنگ کے تناسب میں ہوااضافہ

دہلی کے مسلم علاقوں میں باسٹھ سے اڑسٹھ فیصد ووٹنگ درج کی گئی

  • Share this:
رمضان المبارک : مسلمانوں کی بمپر ووٹنگ ۔ دہلی کے مسلم علاقوں میں پولنگ کے تناسب میں ہوااضافہ
مسلم خواتین ووٹ ڈالنے کے بعد: فائل فوٹو۔ فوٹو نیوز 18 ڈاٹ کام

مسلمانوں کا ایک طبقہ جہاں رمضان میں چناوی مرحلوں کی مخالفت کررہا تھا،تو وہیں دہلی کے مسلمانوں نے رمضان میں بمپر ووٹنگ کرتے ہوئے ایک مثال پیش کی ہے۔دہلی کے مسلم علاقوں میں باسٹھ سے اڑسٹھ فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔دہلی کےمسلم علاقے اوکھلا،کرشنا نگر،برج پوری،پرانی دہلی،مٹیا محل،بلی ماران اور سیلم پورکی۔ یہ تصویریں صاف کردیتی ہیں کہ مسلمان رمضان میں روزے کی حالت میں ووٹ دینے سے پیچھے نہیں ہٹے۔


مسلم علاقوں میں جمہوریت کا جشن جم کرمنایاگیا۔مسلم علاقوں میں مردہویا خواتین، ووٹ دینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے یہی وجہ ہیکہ مسلم علاقوں میں 62سے68فیصدپولنگ ہوئی۔۔جس میں بلی ماران میں میں68فیصد،چاندنی چوک میں59فیصد، مٹیا محل میں 67فیصد،بابرپورمیں62فیصد، مصطفیٰ آباد میں 65فیصد،سیلم پور میں 66فیصد،اوکھلا میں 54فیصد،ترلوک پوری میں 65فیصد پولنگ درج کی گئی۔ آپ بھی دیکھئے دہلی سے خرم شہزاد کی رپورٹ


 

First published: May 16, 2019 11:19 AM IST