اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اورنگ آباد میں شرپسندوں کے حوصلے بلند: دو مسلم نوجوانوں کوبنایا گیا نشانہ

     شرپسندوں کی بھیڑنے بیتی شب بجرنگ چوک پر دو مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ نوجوانوں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔ وہیں ان سے جے شری رام کے نعرے لگوائے گئے

    • Share this:
      اورنگ آباد میں شرپسندی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ کار میں سوار چار شرپسندوں نے ایک بائیک سوار نوجوان اور اس کے ساتھی کو زبردستی جے شری رام بولنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ رات میں بجرنگ چوک علاقے میں پیش آیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے لیکن پولیس کمشنر کے بروقت اقدام سے حالات قابو میں ہیں۔

      اورنگ آباد شہران دنوں شرپسندوں کے نشانے پر ہے ۔ شرپسندوں کی بھیڑ نے بیتی شب بجرنگ چوک پر دو مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ نوجوانوں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔ وہیں ان سے جے شری رام کے نعرے لگوائے گئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں نوجوان زوماٹو میں ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام کرتےہیں اورڈیلیوری کیلئے جل گاؤں ٹی پوائنٹ جا رہے تھے ۔

      اس واقعے سے مسلم طبقے میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ پولیس کمشنرچرنجیوی پرساد نے کارروائی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شہرکا امن خراب کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔ وہیں ایم آئی ایم کی لیگل سیل ٹیم نے اورنگ آباد کے شہریوں سے امن کی اپیل کی ہے ۔

      اورنگ آباد میں ا س سے پہلے بھی مسلم نوجوان عمران پٹیل کے ساتھ شرپسندوں نے مار پیٹ کی تھی ۔ جے شری رام نہیں بولنے پرکچھ لوگوں نے ایک مسلم نوجوان کی مبینہ طور پر جم کر پٹائی کردی تھی ۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں کام کرنے والا ملازم عمران اسماعیل پٹیل جمعہ کی صبح اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران 10 لوگوں نے اس کی بائیک کو روک لیا۔ اس پورے معاملہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتارکیاہے۔
      First published: