ہوم » نیوز » وطن نامہ

ملک میں مودی حکومت 2.0 سے مسلمانوں کو کافی امیدیں۔ دیکھیں یہ ویڈیو

وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے بعد مسلم برادری کے لوگوں کی نئی حکومت سے توقع کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ نئی حکومت مسلم برادری کے لوگوں کے امیدوں کو پورا کرپاتی ہے یا نہیں۔

  • Share this:

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو ملنے والی شاندارجیت کے بعد ایک بار پھرنریندرمودی ملک کے وزیر اعظم کا حلف لے چکے ہیں۔ایسے میں گزشتہ دنوں اقلیتوں کے ساتھ دھوکہ ہونے کے معاملے پربیان دینے کے بعد مسلم برادری کے لوگوں کا مودی کو لے رخ کچھ نرم ہوتا نظرآرہا ہے۔

نریندرمودی کی وزیراعظم کی حیثیت سے دوسری مرتبہ حلف برداری پرملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ سینئر صافیوں کا ماننا ہیکہ آنے والے پانچ سال مودی حکومت کیلئے چیلنج سے کم نہیں ہونگے-نریندر مودی کو دوسری مرتبہ ملک کی عوام نے موقع دیا ہے۔ایسے میں نریندر مودی سےسبھی کی اُمیدیں بڑھ گئی ہیں۔ ممبئی میں انجمن اسلام اسکول کے چیئرمین اور ماہر تعلیم ظہیرقاضی نے کہا کہ مودی حکومت نے ۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس ۔ کے مطابق ہی کام کیا ہے۔ اور لوگوں نے وِکاس کو ایک بار پھر چُنا ہے۔ مُسلم سماج کو بھی مودی حکومت سے کافی اُمیدیں ہیں۔۔

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اقلیتی برادری کو ٹھگا جانے اور بی جے پی کے ذریعہ ان کا اعتماد جیتنے کے بیان کے بعد مسلم طبقے میں وزیر اعظم کو امید کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ مسلم دانشور اور علماء اور سماجی کارکن وزیر اعظم کے اس بیان کا خیر مقدم کر رہے ہیں تاہم کہ رہے ہیں کہ آج سب سے زیادہ خوف مسلم برادری کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ آئے دن ماب لنچنگ کے نام پر مسلم برادری کے لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی جا رہی ہے۔ایسے میں ہندوستان میں رہنے والے مسلم برادری کے لوگ مودی حکومت سے کسی ایسے قانون بنانے کی اپیل کر رہے ہیں جس سے مسلم برادری کے لوگ خود کو محفوظ محسوس کرسکیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے بعد مسلم برادری کے لوگوں کی نئی حکومت سے توقع کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ نئی حکومت مسلم برادری کے لوگوں کے امیدوں کو پورا کرپاتی ہے یا نہیں۔
First published: May 31, 2019 11:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading