پوری دنیا میں سب سے زیادہ خوش مسلمان ہندوستان میں ہیں: موہن بھاگوت
فائل فوٹو
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بڑا بیان دیاہے۔اڈیشہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے خوش مسلمان ہندوستان میں ہے۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بڑا بیان دیاہے۔اڈیشہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے خوش مسلمان ہندوستان میں ہے۔ کیونکہ ہم ہندوہے۔ اتناہی نہیں آرایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہندوستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے خوشی سے زندگی گذاررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کویقینی بنانے کے لیے اتحاد ضروری ہے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ یہودی پہلے بھٹکتے پھیرتے تھے اور انہیں ہندوستان میں پناہ ملی۔
Mohan Bhagwat, RSS: ...Maare-maare Yahudi (Jews) firte they akela Bharat hai jahan unko ashray mila. Parsion (Parsis) ki puja aur mool dharma sukrakshit kewal Bharat mein hai. Vishwa mein sarvadhik sukhi Musalman, Bharat mein milega. Ye kyun hai? Kyunki hum Hindu hain..." (12.10) pic.twitter.com/btO3Zdixgz
آر ایس ایس کے آل انڈیا ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے پیش نظر یہاں دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کو متحد کرنے کی ضرورت ہے اور تمام طبقات کو مل جل کر چلنا چاہئے اورآر ایس ایس اس سمت میں کام کررہی ہے۔ موہن بھاگوت نے نے کہا ہمیں کسی سے نفرت نہیں ہے۔ بہتر معاشرے کی تشکیل کےلیے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا جو ملک میں تبدیلی لاسکے اور جس سے ترقی کی راہموارہوسکیں۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی لانا ضروری ہے تاکہ ملک کی تقدیر بدلی جاسکے اور اس کے لئے بہترین انسانوں کو تیار کرنا ضروری ہے ، ایک ایسے فرد کوتیارکرنا چاہیے، جس کا صاف ستھرا کردار ہو اور جو ہر سڑک اور شہر میں رہنمائی کرنے کے قابل ہو۔ بھاگوت ہفتے کے روز نو روزہ اڈیشہ کے دورے پر یہاں پہنچے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔