مسلم پرسنل لاء بورڈ کا ردعمل : مسلمانوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا دیا مشورہ

اہل ایمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی صبر و استقامت کی راہ پر چلیں اور مایوسی وناامیدی کا شکار نہ ہوں: مولانا ولی رحمانی

May 24, 2019 02:54 PM IST | Updated on: May 24, 2019 04:42 PM IST
مسلم پرسنل لاء بورڈ کا ردعمل : مسلمانوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا دیا مشورہ

عام انتخابات میں بی جے پی کے یک طرفہ جیت پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ہندوستانی مسلمانوں کو اس ضمن میں پریشان نہ ہونے کی تلقین کی ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری نے جمعرات کو بی جے پی کے 300 سے زیادہ نشان عبور کرنے کےبعد جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایاگیاہے کہ’’انتخابات کے نتائج سب کےسامنے ہیں جو ہونا تھا ہوچکا اورکوئی شبہ نہیں کہ آنے والے دونوں میں حالات تشویش ناک رخ اختیار کرسکتے ہیں۔

لیکن اہل ایمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی صبر و استقامت کی راہ پر چلیں اور مایوسی وناامیدی کا شکار نہ ہوں۔۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری ولی رحمانی نے مسلمانوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔جنرل سکریٹری نے مزید لکھا ہے کہ ’’ہمارے بزرگوں نے بہت سوچ سمجھ کر ہی اس ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم اس فیصلے پر قائم ہیں۔ ہم اس ملک میں اپنے تمام تر تشخصات کے ساتھ رہیں گے۔ حالات کے دباؤ میں دین و ایمان کے کسی چھوٹے سے چھوٹے حصے سے دستبراد ہونے کو تیار نہیں ہیں۔

Loading...

wali_rahmani

Loading...