ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو: کورونا کی وبا کے درمیان انسانیت کی ایک بڑی خدمت، بنگلورو میں علمائے کرام اور ڈاکٹروں نے مل کر قائم کیا ہیلپ لائن سینٹر

ہیلپ لائن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر جمعیت علماء ہند، کرناٹک کے صدر مولانا افتخار احمد قاسمی، فیڈریشن آف مساجد کے صدر ضیاء اللہ خان، اے سی پی تبرک فاطمہ اور دیگر نے اس غیر معمولی سماجی خدمت کی ستائش اور آج کے نازک حالات میں اس طرح کی کوششوں کو ضروری قرار دیا۔

  • Share this:
بنگلورو: کورونا کی وبا کے درمیان انسانیت کی ایک بڑی خدمت، بنگلورو میں علمائے کرام اور ڈاکٹروں نے مل کر قائم کیا ہیلپ لائن سینٹر
بنگلورو: کورونا کی وبا کے درمیان انسانیت کی ایک بڑی خدمت، بنگلورو میں علمائے کرام اور ڈاکٹروں نے مل کر قائم کیا ہیلپ لائن سینٹر

بنگلورو: ملک کے آئی ٹی شہر بنگلورو میں خدمت خلق کیلئے منفرد اور منظم طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ یہاں کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی سرپرستی میں علمائے کرام اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کورونا متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش ہے۔ شہر بنگلورو کے نمائندہ علمائے کرام اور سینئر مسلم ڈاکٹروں پر مشتمل یہ ٹیم ویسے تو مارچ کے مہینے سے ہی سرگرم ہے۔ کورونا کی وبا کے پیش نظر ملت میں بیداری اور رہنمائی کا کام انجام دے رہی ہے، لیکن اب اس ٹیم نے مستقل طور پر ہیلپ لائن سینٹر قائم کیا ہے۔


شہر کے فریزر ٹاؤن میں واقع حاجی سر اسمعیل سیٹھ مسجد کے قریب ناصح پبلک اسکول کے احاطے یہ ہیلپ لائن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ 24 گھنٹے کام کرنے والے اس سینٹر کے ذریعہ مفت ایمبولینس سروس، کورونا سے ہونے والی اموات کی تدفین، کورونا مرض کی روک تھام کیلئے بیداری پروگرام اس طرح مختلف خدمات انجام دی جارہی ہیں۔ 25 جون سے شروع ہوئی اس ہیلپ لائن کا نمبر ہے۔ 08025483641۔ سینٹر کے منتظم مولاناشبیر احمد ندوی نے کہا کہ بنگلورو اور آس پاس کے شہروں، دیہاتوں میں رہنے والے لوگ اس ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ کورونا مریضوں کیلئے مدد اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مولانا شبیر احمد ندوی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند، ناصح ایجوکیشنل ٹرسٹ اور فیڈریشن آف مساجد، اندرانگر نے ملکر اس سینٹر کو چلانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر شکیل ٹی، ڈاکٹر احمد شریف، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر جاوید اور چند دیگر ڈاکٹرز اس  سینٹر کی رہنمائی کررہے ہیں۔


ہیلپ لائن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر جمعیت علماء ہند، کرناٹک کے صدر مولانا افتخار احمد قاسمی، فیڈریشن آف مساجد کے صدر ضیاء اللہ خان، اے سی پی تبرک فاطمہ اور دیگر نے اس غیر معمولی سماجی خدمت کی ستائش کی۔
ہیلپ لائن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر جمعیت علماء ہند، کرناٹک کے صدر مولانا افتخار احمد قاسمی، فیڈریشن آف مساجد کے صدر ضیاء اللہ خان، اے سی پی تبرک فاطمہ اور دیگر نے اس غیر معمولی سماجی خدمت کی ستائش کی۔


ہیلپ لائن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر جمعیت علماء ہند، کرناٹک کے صدر مولانا افتخار احمد قاسمی، فیڈریشن آف مساجد کے صدر ضیاء اللہ خان، اے سی پی تبرک فاطمہ اور دیگر نے اس غیر معمولی سماجی خدمت کی ستائش اور آج کے نازک حالات میں اس طرح کی کوششوں کو ضروری قرار دیا۔  معروف عالم دین مولانا شمس الدین بجلی نے کہا کہ کورونا کی بیماری تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ وقت پر ایمبولینس نہ ملنے کی شکایتیں، اسپتالوں میں بیڈ کی قلت، اس طرح کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

ان حالات میں جمعیت علماء ہند اور دیگر تنظیموں نے مل کر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔ فی الوقت 2  ایمبولینسوں سے یہ خدمت شروع ہوچکی ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید ایمبولینس اس سینٹر کے تحت دستیاب ہوں گے۔ بنگلورو کے عالم دین مولانا سید عاصم عبداللہ اور ان کی ٹیم بھی اس سینٹر سے جڑ کرکام کررہی ہے۔ مولانا سید عاصم عبداللہ کی نگرانی میں رضاکاروں کی ایک ٹیم کورونا سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تدفین کا انتہائی حساس کام انجام دے رہی ہے۔  مولانا عاصم عبداللہ نے کہا کہ ان کی ٹیم تمام تر احتیاطی تدابیر ، کووڈ 19 کے ضابطہ کے مطابق کورونا کی لاش کو اسپتال سے قبرستان لے آتی ہے۔

 ٹیم کے ارکان نماز جنازہ ادا کرتے ہیں اور پورے ادب کے ساتھ لاش کو دفنانے کا کام انجام دیتے ہیں۔

ٹیم کے ارکان نماز جنازہ ادا کرتے ہیں اور پورے ادب کے ساتھ لاش کو دفنانے کا کام انجام دیتے ہیں۔


ٹیم کے ارکان نماز جنازہ ادا کرتے ہیں اور پورے ادب کے ساتھ لاش کو دفنانے کا کام انجام دیتے ہیں۔ مولانا عاصم عبداللہ نے کہا کہ چامراج پیٹ کے ایم ایل اے ضمیر احمد خان کی ایک ٹیم بھی کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تدفین کا کام انجام دے رہی ہے۔ اس طرح ملک کے آئی ٹی شہر بنگلورو میں علمائے کرام، مسلم ڈاکٹروں، ملی تنظیموں کے آپس میں ربط و ضبط کے ساتھ منظم اور موثر طریقے سے کورونا متاثرین کی مدد کی جارہی ہیں۔ بلا لحاظ مذہب و ملت انجام دیا جارہا یہ کام انسانیت کی ایک بڑی خدمت ثابت ہورہا ہے اور دیگر شہروں اور دیگر ریاستوں کیلئے نمونہ بن کر سامنے آیا ہے۔
First published: Jun 26, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading