چھوٹا خاندان خوشحال خاندان کے نعرے کو آسام حکومت عملی جامہ پہنانے جارہی ہے۔اس نے بڑھتی آبادی پرکنٹرول کرنے کی سمت ایک قدم اٹھایاہے۔ ریاستی کابینہ نے دو سے زیادہ بچے رکھنے والوں کو سرکاری نوکری نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔۔حکومت کی اس پالیسی پرآل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدربدرالدین اجمل نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جنہیں آنا ہے اُنہیں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔۔انہوں نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پالیسی پہلے اختیار کی جاتی توآج صورت مختلف ہوتی۔
بدرالدن اجمل نے مزید کہا کہ ایک جانب آرایس ایس چیف میٹنگوں میں دس دس بچے پیدا کرنے کی بات کرتے ہیں جبکہ آسام حکومت دو بچوں کی بات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ لوگ آپس میں طے کرلیں کیا کرنا ہے۔بدرالین نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ اچھی تعلم حاصل کریں خود روزگار کا ذریعہ تلاش کریں اور ملک کے دیگر لوگوں کو بھی نوکریاں فراہم کریں۔بدرالدین اجمل مزید کہا کہ حکومت سے نوکری کی کوئی ہمیں امید نہیں ہے

بدرالدین اجمل نے آسام حکومت کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ آسام حکومت آر ایس ایس کے اشارے پر چلتی ہے۔خیال رہے کہ اکیس اکتوبر کو آسام کابینہ نے دو سے زیادہ بچے رکھنے والوں کوسرکاری نوکری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق ایک جنوری دوہزار اکیس سے ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔