مغربی بنگال میں مسلم طبقہ تعلیمی طور پر سب سے زیادہ پسماندہ ہے۔ سچرکمیٹی کی رپورٹ نے بھی مسلمانوں کی پسماندگی کا اعتراف کیا ہے۔لیکن سچرکمیٹی کی رپورٹ کے بعد لفٹ حکومت کی ہاراورترنمول کانگریس کے اقتدارمیں بھی تعلیمی پسماندگی دور نہیں ہوئی ہے۔ اب مسلم تنظیموں نے تعلیمی میدان میں کام کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے نالج سٹی کے طورپر تعلیمی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔فرفرا شریف سنت الجماعت نےتاریخی طورپرمشہورفرافراشریف میں نالج سٹی کے طورپرریاست کاپہلا تعلیمی ہب بنانےکااعلان کیا۔ ایک سو بیگھازمین پر بننے والی نالج سٹی میں اسکول کالج ۔میڈیکل و انجینرینگ کالج کے ساتھ صحتی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ آئندہ ماہ دسمبر کے اوائل میں نالج سٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔فرفرا شریف سنت الجماعت کو امیدہے کہ نالج سٹی کے قیام کے ذریعہ مغربی بنگال میں مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پرقابوپانے میں مدد ملے گی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔